Al-Risala · May 2008

The value of a person lies in excellence.

Al-Risala, May 2008, p. 40

By Maulana Wahiduddin Khan

یکساں قد کے انسانوں میں اگر کوئی شخص زیادہ اونچے قد کا ہو تو وہ دور سے لوگوں کو دکھائی دے گا۔ ایسا انسان فوراً لوگوں کی نظر میں آجائے گا۔ اسی طرح جو شخص اپنے اندر کوئی امتیازی صفت رکھتا ہو، وہ فوراً لوگوں کو دکھائی دینے لگتا ہے۔ بہت جلد اُس کو لوگوں کے درمیان ممتاز مقام حاصل ہو جاتا ہے۔ امتیازی صفت اپنی کسی بالقوہ صلاحیت (potential) کو بالفعل (actual) بنانے کا نام ہر آدمی فطرت سے اپنے اندر کوئی اضافی صلاحیت (additional quality) لے کر پیدا ہوتا اپنی اس اضافی صلاحیت کو دریافت کیجیے، اور خصوصی محنت کے ذریعے اس کو ترقی دیجیے۔ بعد آپ ایک امتیازی صلاحیت کے مالک ہو جائیں گے۔ اور جو شخص امتیازی صلاحیت کا مالک ہو، وہ اپنے آپ لوگوں کے درمیان قبولیت کا درجہ حاصل کر لیتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہر آدمی اپنی پیدائش کے اعتبار سے ایک ممتاز آدمی ہے۔ لیکن یہ امتیاز ہمیشہ امکانی اعتبار سے ہوتا ہے۔ اس امکان کو واقعہ بنانا انسان کا اپنا کام ہے۔ ہر عورت اور مرد کو چاہیے کہ وہ اپنے فطری امکان کو پہچانے، اور اپنی پوری توانائی کو صرف کر کے اس امکان (potential) کو واقعہ اسی عمل میں کسی انسان کی امتیازی کامیابی کا راز چھپا ہوا ہے۔ اسی عمل میں ناکام ہونے کا نام ناکامی ہے، اور اسی عمل میں کامیاب ہونے کا نام کامیابی۔

Printed page