Fire Underground.
Al-Risala, June 2008, p. 14
By Maulana Wahiduddin Khan
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کا یلواسٹون نیشنل پارک ایک متحرک جیو النھکھی کے اوپر قائم ہے، جو کہ زمین کی سطح سے صرف پانچ میل نیچے ہے۔ بہ ظاہر اگر چہ اس کی کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی، مگر وہ ایک انفجار (eruption) کی طرف جا رہا ہے۔ اس قسم کا انفجار ایک عظیم ہلاکت کا سبب یلو اسٹون کے نیچے اگر اس قسم کا انفجار ہوتا ہے، تو وہ امریکا کے بڑے رقبے کو قبرستان بنادے گا: Yellowstone National Park sits on an active volcanic system. Yellowstone’s magma chamber lies 5 miles below surface and although the system shows no signs that it is headed toward an eruption, such an eruption could be catastrophic.... If another eruption were to occur at Yellowstone, thick ash deposits would bury vast areas of the United States. (p. 37). خدا نے یہ دنیا ابدی طور پر نہیں بنائی ہے، بلکہ ایک محدود مدت کے لیے بنائی ہے۔ آتش فشاں اس بات کی وارننگ ہے کہ یہ محدود مدت پوری ہوتے ہی سب کچھ پھٹ جائے گا اور پوری تہذیب ایک کھنڈر بن کر رہ جائے گی۔
مذکورہ سروے گویا کہ آنے والی قیامت کی ایک پیشگی خبر ہے۔ اس لحاظ سے دیکھیے تو اب آخری وقت آگیا ہے کہ انسان جاگ اٹھے۔ وہ آنے والے دن کی تیاری شروع کر دے، اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے اور کسی کے لیے تیاری کا کوئی موقع باقی نہ رہے۔