Japanese are potentially Muslims.
Al-Risala, July 2008, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
میں کہوں گا کہ موجودہ زمانے میں تمام انسان بالقوہ طور پر مسلم بن چکے ہیں۔ صرف یہ ہے کہ جدید سائنسی معیار پر اسلامی دعوت کا کام کیا جائے اور اس امکان (potential) کو واقعہ (actual) بنایا جائے۔ اسی جدید نسل سے وہ لوگ نکلیں گے جو خدائی سچائی کو پہچانیں اور اس کا اعتراف کر کے وہ جماعت بنائیں، جس کو حدیث میں اخوانِ رسول کہا گیا ہے۔
اخوانِ رسول کا یہ معاملہ کوئی پر اسرار معاملہ نہیں۔ یہ اسی طرح ایک معلوم تاریخی واقعہ ہوگا، جس طرح اصحاب رسول کا معاملہ ایک تاریخی واقعے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اصحابِ رسول کا معاملہ یہ تھا کہ وہ پیغمبرانہ اسلوب پر ایک دعوتی عمل کے ذریعے وجود میں آئے تھے۔ اسی طرح موجودہ زمانے میں بھی پیغمبرانہ اسلوب پر ایک دعوتی عمل درکار ہے، جس کے ذریعے نئی نسل کے لوگ خدائی سچائی کو دریافت کر کے وہ گروہ بنیں گے، جس کو حدیث میں اخوانِ رسول کہا گیا ہے۔