عظیم ترین شہادت
Al-Risala, July 2008, pp. 34–35
By Maulana Wahiduddin Khan
حدیث کی مشہور کتاب صحیح مسلم (کتاب الفتن، باب ذكر الدّجّال) میں چند روایتوں آئی ان روایات میں بتایا گیا ہے کہ تاریخ کے آخری دور میں ایک دجّالی زمانہ آئے گا، یعنی پر فریب نظریات اور توجیہات کا زمانہ۔ لوگوں کی بڑی تعداد اُس سے مسحور ہو جائے گی۔ اُس وقت ایک شخص اُٹھے گا جس کے لیے حدیث میں "رجلٌ هو خیرا لناس" اور "رجل من المؤمنین" کے الفاظ آئے ہیں۔ یہ شخص اُس وقت کے دجالی فتنے کا مقابلہ کر کے اس کا خاتمہ کرے گا۔ اور سچائی کا اظہار اس طرح کرے گا کہ لوگ دجالی فتنے سے باہر آکر سچائی کو پہچان سکیں۔ یہ تاریخ دعوت کا ایک عظیم اسی بنا پر اس کو حدیثِ رسول میں : أعظم النّاس شهادةً عند رب العالمين سے تعبیر کیا گیا ہے، یعنی خداوندِ عالم کے نزدیک لوگوں کے سامنے حق کی عظیم ترین شہادت۔ عظیم ترین شہادت سے مراد، حق کا عظیم ترین اظہار ہے۔ حق کا یہ اظہار خود علم انسانی کی سطح پر ہوگا، جس کو سائنسی دور نے پہلی بار ممکن بنا دیا ہے۔ یہی وہ عظیم دعوتی واقعہ ہے جس کا ذکر قرآن کی سورہ نمبر 41 میں اس طرح کیا گیا ہے: سنریهم آياتنا فى الآفاق و فى أنفسهم حتى یتبین لهم أنّه الحق (حم السجدة : (53) یعنی آئندہ ہم لوگوں کو اپنی نشانیاں (signs) دکھائیں گے، آفاق میں بھی اور انفس میں بھی، یہاں تک کہ لوگوں پر پوری طرح کھل جائے کہ یہ حق ہے۔ مذکورہ حدیث کو سامنے رکھ کر اس معاملے پر غور کیجیے۔ اس سے معاملے کی جو تصویر بنتی ہے، وہ یہ ہے کہ جس طرح اسلام کے دورِ اوّل میں دعوتی عمل کیا گیا اور اس کے نتیجے میں ایک عظیم واقعہ پیش آیا، ٹھیک وہی حالات آج دوبارہ پیدا ہو چکے ہیں۔ اور زمانی فرق کی رعایت کرتے ہوئے آج دوبارہ اُسی عمل کو دہرایا جائے گا اور پھر اس کا وہ مطلوب نتیجہ ظاہر ہوگا جس کی پیشگی خبر حدیثِ رسول میں دی جا چکی ہے، یعنی بصیرتِ زمانہ کا حامل ایک شخص اُٹھے گا۔ اس کو خدا کی خصوصی نصرت حاصل ہوگی۔ زمانے کی مکمل رعایت کرتے ہوئے پیغمبرانہ اسلوب پر دعوتی عمل جاری کرے گا۔ اس دعوتی عمل کے نتیجے میں یہ ہوگا کہ ایک طرف، وقت کے پر فریب نظریات کا پردہ چاک
ہو جائے گا اور لوگ سچائی کو بے نقاب حالت میں دیکھ سکیں گے۔ دوسری طرف، یہ ہو گا کہ بہت سے وہ افراد جو حق کے متلاشی بنے ہوئے تھے اور اپنے سائنسی ذہن کی سطح پر، سچائی کی معرفت حاصل کرنا چاہتے تھے، اُن کو یہ معرفت حاصل ہوگی۔ اس طرح اللہ ولیّ الذین آمنوا یخرجہم من الظلمات إلى النور (البقرہ: 257) کا واقعہ دوبارہ تاریخ میں ظاہر ہو کر سامنے آجائے گا۔ یہی وہ گروہ ہے جس کو حدیث میں اخوانِ رسول کا نام دیا گیا ہے۔ یہ لوگ تاریخِ دعوت کا آخری حصہ ہوں گے۔ جدید ذرائع کو استعمال کر کے وہ عالمی سطح پر کلمہ اسلام کو ہر گھر میں داخل کر دیں اس کے بعد تاریخِ بشری کا پہلا دور ختم ہو جائے گا اور پھر تاریخِ بشری کا وہ دوسرا دور ہوگا، جب کہ تمام انسان خداوندِ رب العالمین کے سامنے حاضر ہوں گے، تا کہ وہ اپنے ابدی انجام کے بارے میں خدائی عدالت کا فیصلہ سن سکیں۔ ایسا بہر حال ہوگا، اور اب ایسا ہونے میں زیادہ دیر نہیں۔ الرسالہ آن لائن اب آپ ماہ نامہ الرسالہ (اُردو اور انگریزی) کے نئے اور پرانے شمارے اور مولانا وحید الدین خاں کی کتابیں آن لائن بھی پڑھ سکتے ہیں اور اُس کو فری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس طرح اب آپ کے لیے ہر ماہ الرسالہ کے تازہ شماروں کا آن لائن مطالعہ ممکن ہو سکے گا۔ آن لائن مطالعے کے لیے ویب سائٹ کا پتہ درج ذیل ہے: