The Message of the Prophet Muhammad.
Al-Risala, July 2008, pp. 46–47
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک گھنٹے کی تقریر میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ابدی پیغام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ مثلاً توحید، عالمی اخوت، امن اور انسانی ہمدردی، وغیرہ۔ لوگوں نے اس کو بہت پسند کیا۔ اس موقع پر تمام آنے والوں کو اسلامی لٹریچر بھی دیا گیا۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔
محترم المقام مولا نا وحید الدین خاں صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ امید کہ مزاج گرامی ہر طرح بخیر و خوبی ہوں گے۔ ’الرسالہ‘ ہر ماہ نظر نواز ہوتا ہے، خرید کر پڑھتا ہوں۔ آپ کی تحریروں نے مجھے ایک نئی زندگی بخشی ہے۔ مجھ ٹوٹے ہوئے انسان کو بنانے، سنبھالنے اور سنوارنے میں، بلکہ مجھ میں ایک نیا انسان پیدا کرنے میں آپ کے توانا قلم کا غیر معمولی رول رہا ہے۔ ان حقائق کا اظہار میں نے آپ کی خدمت میں پہلے بھی کیا ہے، آج بھی کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ جامعہ دارالسلام عمر آباد سے ایک ماہ نامہ گزشتہ 17 سال سے شائع ہو رہا ہر سال کسی خاص موضوع پر اس کے خصوصی شمارے نکلتے ہیں۔ امسال ستمبر (2007) میں اس کا خصوصی شمارہ بعنوان ’’مسلمانوں کے مسائل، امراض اور ان کا علاج‘‘ طے ہے۔ میرا احساس ہے کہ کسی مرض کے ازالے کے لیے دو چیزیں بہت اہم ہیں: (1) مرض کی صحیح تشخیص (2) دواؤں کی صحیح تجویز ۔ یہ خوبی آپ کے علاوہ میں نے دوسروں میں نہیں پائی ہے۔ خصوصی شمارے کے لیے تجویز کردہ درج ذیل عناوین بھی آپ کی تحریروں کی دین ہیں: (1) مسلمانوں میں حقیقت پسندی کا فقدان (2) مسلمانوں میں پروفیشنل ازم کا فقدان (3) مسلمانوں میں دور اندیشی اور منصوبہ بندی کا فقدان (4) مسلمانوں میں احساسِ ذمہ داری کا فقدان (5) مسلمانوں میں جذباتیت کا مسئلہ ہماری دلی خواہش اور عاجزانہ گزارش ہے کہ مذکورہ بالا عناوین میں سے کسی ایک دو موضوعات پر آپ کی قیمتی تحریریں خصوصی شمارے کی زینت بنیں ۔ امید کہ مایوس نہیں فرمائیں گے۔ آپ کے ’’جواب باصواب‘‘ کا انتظار رہے گا (مولانا محمد رفیع کلوری عمری، نائب مدیر ماہ نامہ ’’راہِ اعتدال‘‘ جامعہ دارالسلام، عمرآباد، یکم جولائی 2007)۔
1- سری لنکا کی ایک تنظیم کانگریس آف ریلیجنس (Congress of Religions) کی طرف سے ایک وفد (delegation) انڈیا آیا۔ یہ وفد 15 افراد پر مشتمل تھا۔ یہ ایک امن مشن تھا۔ اس وفد میں حسب ذیل اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد شامل تھے:
1. Ven Prof. Dr. Bellanwilla Wimalarathane Nayaka Thero Viharadipathy of the Bellanwilla Raja Maha Vihare Chancellor of the Sri Jayawardenapura University, Co-Secretary, Congress of Religions His Grace Rt. Rev. Oswald Gomis, Archbishop of Colombo Chancellor of the Colombo University 3. Ven. Dr. Ittapane Dhammalankara Anunayake Deputy Secretary General Kotte Sri Kalyani Samagri Dharma Maha Sangha Sabawa 4. Ven. Dr. Maduluwawe Sobitha Nayaka Thero Kotte Naga Viharadiphy 5. Ven. Muruttetuwa Ananda Nayake Thero Viharadipathi Abeyaramaya Viharaya President of the All Ceylon Nurses Union 6. Ven. Brahamanawatte Sivali Nayaka Thero Viharadipathy of the Naga Vihero situated in 7. Ven Banagala Upatissa Nayake Thero President - Maha Bodhi Society & Chief Sanganayake for Japan & Chief Incumbent Sanchi Viharaya Bhopal, India 8. Ven. Thiniyawala Palitha Thero Deputy General Secretary & Chief Incumbent Maha Bodhi Society, Viharadhipathi Nalander Rev. W P Ebenezer Joseph, Co-Secretary, Congress of Religions President - Methodist Church Sri Lanka Chairman of the National Christian Council Ash Shaikh H Abdul Nazar