Al-Risala · August 2008

Our world is a world of skilled man power.

Al-Risala, August 2008, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

اصل یہ ہے کہ جدید سائنسی دور سے پہلے چیزوں کی معیار بندی (standardization) نہیں ہوئی تھی، اس لیے ہر قسم کے لوگوں کو آسانی سے روزگار مل جاتا تھا۔ لیکن موجودہ زمانے میں ہر شعبے میں معیار بندی کا عمل ہوا ہے۔ اب اُسی چیز کی قیمت ہے جو تسلیم شدہ معیار کے مطابق ہو، جو چیز تسلیم شدہ معیار کے مطابق نہ ہو، آج کی دنیا میں اس کی کوئی قیمت نہیں۔

معیار بندی کا یہ معاملہ ہر چیز میں ہوا ہے، قلم سے لے کر موٹر کار تک، ٹیچنگ سے لے کر مینج مینٹ تک، ایک بلڈنگ کی تعمیر سے لے کر سٹی پلاننگ تک، ہر چیز کا ایک تسلیم شدہ معیار بن گیا ہے۔ ہر چیز کو اِسی معیار پر جانچا جاتا ہے۔ ایسی حالت میں یہ ایک فطری بات ہے کہ اُسی آدمی کو روزگار ملے جو اس معیاری کارکردگی پر پورا اترتا ہو۔

ایسی دنیا میں جو آدمی اپنے لیے روزگار حاصل کرنا چاہے، اُس کو جاننا چاہیے کہ یہاں معیاری کارکردگی کا ثبوت دے کر اس کو روزگار ملے گا، نہ کہ شکایت اور احتجاج میں غیر ضروری طور پر مشغول ہونے مہارت کی اہمیت پہلے بھی تھی اور آج بھی ہے، لیکن فرق یہ ہے کہ موجودہ زمانے میں مقابلہ (competition) بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اس بنا پر موجودہ زمانے میں مہارت کی اہمیت ہمیشہ سے زیادہ کسی فن میں مہارت پیدا کر لیجیے، اور آپ خود دنیا کی ایک ضرورت بن جائیں گے۔

Printed page