Al-Risala · August 2008

سوال و جواب

Al-Risala, August 2008, p. 43

By Maulana Wahiduddin Khan

آج کل مسلمانوں کے درمیان ایک نیا ظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ وہ یہ کہ مسلم رہ نما اور مسلم لیڈر بڑے پیمانے پر امن کی باتیں کر رہے ہیں۔ وہ جگہ جگہ دہشت گردی مخالف کانفرنسیں منعقد کر رہے ہیں، اور میڈیا میں یہ بیان دے رہے ہیں کہ اسلام امن کا مذہب ہے، دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں۔ اس معاملے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے۔ کیا آپ اس کو کوئی صحت مند ظاہرہ سمجھتے ہیں (محمد ذکوان ندوی، نئی دہلی)۔

یہ صحیح ہے کہ آج کل دہشت گردی (terrorism) کے خلاف لکھنے اور بولنے کا فیشن ہو گیا اس موضوع پر مختلف مقامات پر سیمینار اور کانفرنسیں ہو رہی ہیں، انڈیا کے اندر بھی اور انڈیا کے اسی قسم کی ایک بڑی کانفرنس 30 مئی 2008 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ میڈیا میں اس کو کافی کور (cover) کیا گیا۔ نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (یکم جون 2008) میں اس کانفرنس کی رپورٹ چھپی ہے۔ اس کا عنوان یہ ہے:

Printed page