Al-Risala · August 2008

Fatwa Against Terrorism

Al-Risala, August 2008, pp. 43–44

By Maulana Wahiduddin Khan

دہشت گردی کے خلاف اس زمانے میں تقریر و تحریر کی جو دھوم ہے، وہ میرے نزدیک سر تاسر بے فائدہ ہے۔ اس لیے کہ یہ تمام لوگ ”دہشت گردی کے خلاف بے تکان بولتے ہیں، لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ دہشت گردی ہے کیا۔ ان میں سے کسی نے آج تک دہشت گردی کی تعریف (definition) ایسی حالت میں ان کی ساری چیخ و پکار بے معنی ہے۔ اس لیے کہ وہ لوگ جو مختلف مقامات پر تشدد اور خود کش بم باری (suicide bombing) کر رہے ہیں، وہ خود اپنے آپ کو دہشت گرد نہیں کہتے، بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم آزادی وطن کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ہم انسانی حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ہم انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں، وغیرہ۔ اس لیے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف جو کچھ کہا جا رہا ہے، وہ ان کے اوپر منطبق (apply) نہیں ہوتا۔

پوری دنیا میں، میں واحد شخص ہوں جس نے بتایا کہ دہشت گردی (terrorism) کیا ہے۔ میں نے بتایا کہ غیرحکومتی تنظیموں (NGOs) کا ہتھیار اٹھانا، یہی دہشت گردی ہے۔ کے اصول کی روشنی میں دہشت گردی کی تعریف (definition) یہ ہے۔ حکومت کے علاوہ کسی غیرحکومتی تنظیم کا ہتھیار اٹھانا:

Printed page