4- برادر محترم مولانا محمد ذ کوان ندوی
Al-Risala, August 2008, pp. 46–48
By Maulana Wahiduddin Khan
السلام علیکم ورحمۃ اللہ الحمد للہ طالبِ عافیت بعافیت ہے۔ دہلی ، جے پور، اندور کے سفر سے واپسی کے بعد دعوہ لائبریری کے لیے عنایت کردہ کتابیں دستیاب ہوئیں۔ تذکیر القرآن کا درس بروز اتوار بعد نماز عصر شروع کر دیا گیا ہے۔ اسکول کے اساتذہ، طلباء اور گاؤں کے دیگر افراد شرکت کر رہے ہیں۔ سی پی ایس کے پمفلٹس مسلم اور غیر مسلم میں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے نئی جزشین اسلام کو عصری اسلوب میں سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دیگر کتابیں لائبریری سے لے کر لوگ پڑھ رہے ہیں۔ حضرت مولانا وحید الدین خاں اور سی پی ایس کے ارکان کا صد ہا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے انتہائی مصروفیات کے با وجود مجھ سے ملاقات کی ، اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا اور لائبریری کے لیے کتابیں فراہم کیں جس کے لیے ایک بار پھر شکریہ ادا کر رہا ہوں۔ جزاك الله خيراً كثيراً (قاری محمد جابر سراجی ، جامعہ محمد یہ (الاقصی لائبریری) گونڈہ، یوپی ، 22 مئی 2008 )۔ 5- عالی جناب محترم المقام مولانا وحید الدین خاں صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ غالباً تین سال قبل ناگ پور میں جناب عبد السلام اکبانی کی رہائش گاہ پر آپ سے ملاقات ہوئی تھی۔ ہندی روز نامہ ” نو بھارت “ کے لیے آپ کا انٹرویو بھی لیا تھا۔ آپ کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوں۔
ذریعہ آپ اصلاح اور دعوت کا جو کام انجام دے رہے ہیں، اس کی مثال کہیں نہیں ملے گی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم وحکمت اور دانش وفراست سے خوب نوازا ہے۔ ’’الرسالہ‘‘ بیس میں پچیس سطروں میں آپ وہ بات کہہ دیتے ہیں جو سوصفحات کی کتابوں میں بھی نظر نہیں آتی۔ بین الاقوامی وملکی حالات پر نظر، اسلامی اور اسلام مخالف سرگرمیوں کا جائزہ، تاریخ، ادب، فنون لطیفہ ہر ایک کی معلومات اور روزمرہ کے حالات سے واقفیت، یہ سب کچھ ایک واحد شخص کے پاس ہونا، کسی کرامت سے کم نہیں ہے۔ آپ کے وجود سے مسلمانوں کو بڑی ہمّت اور حوصلہ ہے۔ اللہ آپ کی عمر دراز اہل ناگ پور آپ کی آمد کے منتظر ہیں (نثار اختر انصاری (جنرلسٹ)، ناگپور، 8 جون 2008)۔ Al Risala Forum international (USA) brings to you both audio and text format of Al Risala Urdu Monthly published from the Islamic Centre, New Delhi- India. The Magazine carries very thought provoking articles authored by the Islamic scholar and thinker Maulana Wahiduddin Khan, the preseident of the Islamic Centre, CD and listen while driving or otherwise. Khaja Kaleemuddin (AlRisala Forum International (USA)
September 2008 • No. 382 وقت کے استعمال کا بجٹ بـ آپ اپنی آمدنی اور خرچ کا