Peace and Non-violence in Islam
Al-Risala, January 2008, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس موقع پر اسلامی مرکز کی کتابیں اور بروشر لوگوں کے درمیان تقسیم کیے یہ پورا پروگرام انگریزی زبان میں ہوا۔
26- ای ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے 14 اگست 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ اُس کے انٹرویوِر مسٹر قاسم تھے۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر یوم آزادی (15 اگست) سے تھا۔ اس سلسلے میں آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد کے ذاتی تجربات اُنھیں بتائے گئے، اور یہ کہ خاص اس موضوع پر ہمارے یہاں سے ایک ضخیم کتاب چھپی ہے، جس کا نام 'ہند ۔ پاک ڈائری ہے ۔
27- زی نیوزٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے 5 ستمبر 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو لیا۔ اس کے انٹرویوِر مسٹر کرشن موہن مشرا تھے۔ انٹرویو کا موضوع یہ تھا کہ مدر ٹریسا (وفات : 1997) نے 66 سال تک غریب لوگوں کی وہ برابر خدا کا نام لیتی تھیں، لیکن اُن کے مرنے کے بعد حال میں ایک کتاب چھپی ہے۔ اُس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کو خدا نہیں ملا، ایسا کیوں۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ مدر ٹریسا غلط جگہ پر خدا کو تلاش کر رہی تھیں۔ خدا کو پانے کا ذریعہ خدا کی کتاب (قرآن) کا مطالعہ اور کائنات کا مشاہدہ ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سوالات کے جواب دیے گئے۔ 28- سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 8 ستمبر 2007 کو حسب معمول، کالج کے اساتذہ اور طلبا کا ایک اجتماع جنرل چھیبر اس کے آرگنائزر تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی نے اس میں شرکت کی اور حسب ذیل موضوع پر پون گھنٹے کی ایک تقریر کی: