Al-Risala · November 2008

بے ادبی کا تصور

Al-Risala, November 2008, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک شہر میں، میں ایک تعلیم یافتہ مسلمان کے یہاں گیا۔ وہ ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔ سے ملا ہوا غیر مسلموں کا فلیٹ تھا۔ مسلمان نے کہا کہ ہم لوگ اِس گھر میں پریشان رہتے ہیں۔ خیال ہے کہ اس گھر میں کچھ آسیب کا اثر ہے۔ میں نے کہا کہ یہ سب توہم پرستی (superstition) پھر میں نے اُن سے قرآن مانگا، تاکہ اس معاملے میں، میں اُن کو قرآن کی ایک آیت معلوم ہوا کہ ان کے گھر میں قرآن کا کوئی نسخہ موجود نہیں ہے۔ میں نے پوچھا کہ ایسا صاحب خانہ نے جواب دیا کہ پہلے یہاں قرآن کا ایک نسخہ موجود تھا، پھر ہم نے اُس کو بے ادبی کے ڈر سے مسجد میں رکھوا دیا۔

یہ واقعہ بتاتا ہے کہ قرآن کے بارے میں موجود زمانے کے مسلمانوں کا مزاج کیا ہے۔ وہ شعوری طور پر اپنے لیے رہ نمائی کی کتاب نہیں سمجھتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ قرآن ایک مقدس کتاب ہے اور اُس کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اُس کو مفروضۂ بے ادبی‘‘ سے بچایا جائے۔ بے ادبی کیا ہے۔ مسلم تصور کے مطابق، بے ادبی یہ ہے کہ قرآن نیچے ہو اور آپ اوپر بیٹھ وضو کیے بغیر کوئی شخص قرآن کو چھو لے ۔ کوئی غیر مسلم، قرآن کو اٹھا کر اُسے دیکھنے لگے۔ غلاف میں لپٹا ہوا نہ ہو۔ قرآن ہاتھ سے چھوٹ کر زمین پر گر جائے۔ قرآن کھلا ہوا رہ جائے ، کیوں کہ ایسا ہوگا تو شیطان اس کو پڑھے گا۔ قرآن کے اوپر کوئی اور کتاب، یا کوئی اور چیز رکھ دی جائے، وغیرہ۔ یہ سب بے اصل باتیں ہیں۔ ان خود ساختہ نظریات نے مسلمانوں کو قرآن سے دور کر دیا قرآن کا حق یہ ہے کہ قرآن کو پڑھا جائے ۔ اُس سے نصیحت لی جائے۔ اُس سے اپنے معاملات میں رہ نمائی حاصل کی جائے۔ قرآن پر غور کیا جائے اور اس کو سمجھ کر پڑھا جائے۔ اُس سے اپنی زندگی میں روشنی حاصل کی جائے— قرآن، ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہے اور یہی اُس کا حق ہے کہ لوگ اُس سے ہدایت حاصل کریں۔

Printed page