Al-Risala · December 2008
بحران کا مسئلہ
Al-Risala, December 2008, p. 37
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ آپ اکثر آرٹ آف کرائسس مینج منٹ (art of crisis management) کی بات کرتے ہیں۔ یہ نہایت اہم موضوع ہے۔ یہ ہر آدمی کا ایک ذاتی مسئلہ ہے۔ ہر آدمی کبھی نہ کبھی کرائسس میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس کا کارگر فارمولا کیا ہے۔ میں نے کہا کہ اس کا کارگر فارمولا صرف ایک ہے، اور وہ یہ ہے کہ جب زندگی میں کوئی کرائسس آئے ، تو اس کو خدا کے حوالے کر دیا جائے۔
یہی وہ حقیقت ہے جس کی بابت، صحابی رسول، حضرت علی بن ابی طالب نے فرمایا: الخـيــر فـيـمـا وقع، یعنی جو کچھ پیش آئے، اس کو آدمی خدا کی طرف سے سمجھے اور اس پر راضی ہو جائے۔ حقیقت کو ایک فارسی مقولے میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ :