Al-Risala · March 2009
God is great, and all men and women are equals.
Al-Risala, March 2009, p. 16
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ عقیدہ کوئی سادہ عقیدہ نہیں۔ تمام بہترین انسانی اقدار (human values) اسی سے پیدا ہوتی جب سب برابر ہیں، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ سب کے حقوق بھی برابر ہیں۔ سب یکساں طور پر اس قابل ہیں کہ ان کے ساتھ محبت اور خیر خواہی کا معاملہ کیا جائے۔ سب کو یکساں طور پر عزت و احترام کا مستحق اپنے اور غیر کے درمیان فرق کئے بغیر، ہر ایک کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ ایک خاندان کے اندر جہاں خونی رشتہ (blood relation) سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں، وہاں خود بخود سب کے درمیان برابری کا ماحول قائم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح، تمام عورت اور مرد ایک وسیع تریمیلی کے ممبر ہیں۔ اس بڑے خاندان میں بھی وہی برابری مطلوب ہے جو چھوٹے خاندان کے درمیان پائی جاتی ہے۔