Al-Risala · March 2009

جدید تہذیب کا بگاڑ

Al-Risala, March 2009, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

دنیا میں برائی ہر زمانے میں پائی جاتی رہی ہے، مگر موجودہ زمانے میں ایک نئی بات ظاہر ہوئی ہے جو شاید اس سے پہلے کبھی دنیا میں موجود نہ تھی، وہ ہے برائی کو جائز ٹھہرانے کے لیے اس کو خوب صورت الفاظ میں بیان کرنا۔ اس کی ایک انتہائی مثال یہ ہے کہ جنسی برائی کو موجودہ زمانے میں ایک نیا لفظ مل گیا ہے، اور وہ سیکس انڈسٹری (sex industry) ہے۔ جنسی برائی کو سیکس انڈسٹری کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ بھی دوسری صنعتوں کی طرح ایک صنعت ہے اور کسی کو حق نہیں کہ وہ اُس پر اعتراض کرے۔ اس طرح کی ایک مثال نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (11 ستمبر 2008) میں نظر سے گزری۔ اخبار کے صفحہ 24 پر ایک رپورٹ اِس عنوان کے تحت چھپی ہے— ایک لڑکی کا اپنے کنوارے پن کو ریڈیو شو کے ذریعے نیلام کرنا:

Printed page