Al-Risala · March 2009

اخراجات کو گھٹائیے

Al-Risala, March 2009, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک صاحب جو بزنس کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ آمدنی (income) سے میرا کام میں سوچ رہا ہوں کہ بینک سے قرض (loan) لے کر اپنے کاروبار کو بڑھاؤں۔ معاملے میں آپ کی کیا رائے ہے۔ میں نے کہا کہ مجھے آپ سے اتفاق نہیں۔ اس وقت آپ اپنی آمدنی بڑھانے کے ذہن سے سوچ رہے ہیں۔ اس کے بجائے، آپ اپنے خرچ کو گھٹانے کی بات کیوں کہ خرچ کو گھٹانا بھی آمدنی کو بڑھانا ہے۔ آپ یہ کیجیے کہ آپ اپنے گھر کے اخراجات کو اس طرح، آپ اپنی موجودہ آمدنی ہی میں اپنے گھر کو چلانے کے قابل ہو جائیں گے۔ ایک طرف آپ یہ کریں اور دوسری طرف، آپ زیادہ سے زیادہ محنت کر کے اپنے کاروبار کو جلد ہی آپ محسوس کریں گے کہ جو مقصد آپ بینک کے قرض کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ بینک کے قرض کے بغیر حاصل ہو گیا ہے۔ اسی طریقے کا نام منصوبہ بند انداز میں کام کرنا ہے۔ منصوبہ بند انداز میں کام کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی ایک طرف، اپنے موجود ذرائع کو دیکھے۔ جب بھی وہ کوئی نیا اقدام کرے تو وہ نتیجے کو دیکھ کر کرے، نہ کہ صرف اپنے شوق کو دیکھ کر۔ (planning) دراصل ذرائع اور امکان کے درمیان تناسب تلاش کرنے کا نام ہے، نہ کہ ذرائع کا لحاظ کیے بغیر محض شوق کے تحت چھلانگ لگانے کا نام۔

اکثر لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا لحاظ کیے بغیر اپنے خرچ کو بڑھاتے رہتے ہیں۔ اس بنا پر وہ ہمیشہ پریشان رہتے ہیں۔ کبھی قرض لیتے ہیں، کبھی کوئی بے اصولی کا کام کرتے ہیں، کبھی غلط طریقے سے کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں تباہ کن ہیں۔ اگر آپ سادہ زندگی اختیار کریں، اپنے اخراجات کو محدود رکھیں، ضرورت کے مطابق خرچ کریں، نہ کہ شوق اور نمائش کے لیے خرچ کرنے لگیں— جو شخص ان باتوں کا لحاظ رکھے گا، وہ کبھی غیر ضروری پریشانی کا شکار نہیں ہوگا۔ مسائل فطری مسائل ہوں گے، نہ کہ غیر فطری مسائل۔

Printed page