سوال و جواب
Al-Risala, March 2009, pp. 43–44
By Maulana Wahiduddin Khan
انسان نے اپنی تاریخ کے روزِ اول سے ہی رضائے الہی حاصل کرنے کے لیے مذہب، خدا اور دیوی دیوتاؤں کے نام پر معصوم جانوروں کا بے رحمانہ قتل (قربانی) کا ثواب تصور کر لیا تھا جس کے باعث ان بے زبان و بے قصور حیوانات کا بے دریغ قتل (قربانی) ایک عوامی روایت بن گئی تھی۔ حالات میں خدا کی اس بے زبان مخلوق کے اس بے رحمانہ قتل کے خلاف بھگوان مہاویر اور راج کمار
سدھارتھ (گوتم بدھ) نے ایک درد بھری آواز اٹھائی۔ انھوں نے انسان کی روح کو یہ بھی احساس کرایا تھا کہ خدا کی اس غیر انسانی مخلوق میں بھی انسان کی طرح ہی روح وجان اور جذبے کا احساس موجود ہے اور ان کے قتل کے وقت انھیں بھی انسان کی طرح تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ مہاویر سوامی نے تو اہنسا کو ہی سب سے مقدس روحانیت قرار دیا ہے۔ مہارشی دیانند سرسوتی نے ہندو دھرم کے گرنتھوں میں موجود بلی پر تھا (رسم قربانی) کو وید، مذہب اور روحانیت کے خلاف اور قابل ترک ثابت کیا ہے۔ کے نتیجے میں بلی پر تھا (رسم قربانی) آج ہند و فرقوں میں اپنے آخر پر ہے۔ لیکن مسلم سماج میں آج بھی جانور کی قربانی کو مذہبی فرض مانا جاتا ہے۔ خصوصاً عید الاضحی کے موقع پر عید قرباں منائی جاتی ہے۔ میں بے زبان ومعصوم جانوروں کو بڑی بے دردی و بے رحمی سے قتل کیا جاتا ہے۔ براہ کرم، اس معاملے کی وضاحت فرمائیں (رنگی لال آریہ (ایڈوکیٹ)، سہارن پور)۔
آپ نے ’’قتلِ حیوان‘‘ کے حوالے سے گوتم بدھ اور مہاویر کی جس تعلیم کا ذکر کیا ہے اور اُس کے مقابلے میں اسلام پر جو تبصرہ فرمایا ہے، وہ کوئی سادہ بات نہیں۔ یہ دراصل غیر سائنسی دور اور سائنسی دور کے درمیان فرق کا معاملہ ہے۔ سائنسی دور سے پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ قتل کا لفظ تو صرف حیوان اور انسان سے تعلق رکھتا ہے، اور جہاں تک دوسری چیزوں کا تعلق ہے، اُن پر قتل کا لفظ چسپاں مگر موجودہ زمانے میں سائنسی تحقیقات نے بتایا ہے کہ حیوان اور انسان کے علاوہ، دوسری چیزوں میں بھی زندگی پائی جاتی ہے۔ مثلاً پانی اور دودھ اور سبزی اور پھل، وغیرہ۔ اس لحاظ سے دیکھئے تو موجودہ سائنسی زمانے میں گوتم بدھ اور مہاویر کی تعلیمات غیر متعلق (irrelevant) ہو چکی ہیں۔ گوتم بدھ اور مہاویر زندہ ہوتے اور وہ خوردبین (microscope) کے ذریعے پانی اور دودھ اور سبزی اور پھل کو دیکھتے تو بلاشبہ وہ اعلان کر دیتے کہ ہم غلطی پر تھے۔ سائنسی تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ وہی بات درست ہے جو بہت پہلے اسلام میں بتائی گئی تھی۔