Al-Risala · April 2009
عجلت پسندی
Al-Risala, April 2009, p. 4
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن کی سورہ نمبر 21 میں ارشاد ہوا ہے : خُلق الإنسان من عجل (الأنبياء : 37) یعنی انسان پیدائشی طور پر عجلت پسند ہے۔ ایک حدیثِ رسول میں بتایا گیا ہے کہ : التّأنّي من اللـه، والعجلة من الشيطان (الترمذی، کتاب البر و الصلة) یعنی بُردباری اللہ کی طرف سے ہے اور عجلت شیطان کی طرف سے۔
انسانی فکر اور انسانی عمل دونوں کے لیے دو طریقے ہوتے ہیں— ایک ہے عجلت کا انداز ، اور دوسرا ہے بردباری کا انداز :