Al-Risala · April 2009
قرآن: تلاشِ فطرت کا جواب
Al-Risala, April 2009, p. 10
By Maulana Wahiduddin Khan
دسمبر 2003 میں اسپین کے شہر اشبیلیہ (Seville) میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ دعوت پر راقم الحروف نے بھی اُس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں امریکا کے ایک سینئر پروفیسر آئے انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں ایک متلاشی حق (truth seeker) تھا۔ آئیڈنٹٹی کرائسس (identity crisis) کے مسئلے سے دوچار تھا، پھر میں نے قرآن کو پڑھا۔ قرآن میں اپنی آئیڈنٹٹی کو دریافت کر لیا: