Al-Risala · April 2009

How does God come into the picture.

Al-Risala, April 2009, p. 32

By Maulana Wahiduddin Khan

موجودہ زمانے میں یہی تقریباً تمام لوگوں کا حال ہے۔ ہر ایک اپنی مرضی کے مطابق، جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے، اور جب اس کو خدا سے ڈرایا جائے تو وہ زبانِ حال یا زبانِ قال سے کہہ دیتا ہے کہ— اس میں خدا کہاں سے آگیا۔

یہ معاملہ صرف عوام کا نہیں ہے، بلکہ خواص بھی اسی میں مبتلا ہیں۔ مثلاً موجودہ زمانے میں جب طبیعی سائنس میں ترقی ہوئی اور فطرت کے قوانین دریافت کیے گئے، تو جدید تعلیم یافتہ طبقے نے عام طور پر، خدا کو کائنات سے خارج کر دیا۔ انھوں نے کہا جب سارے واقعات فطرت کے قوانین کے تحت ہو رہے ہیں، تو پھر کائنات کی توجیہہ کے لیے خدا کو ماننے کی کیا ضرورت۔

خدا اس دنیا کا خالق اور مالک ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ ساری تاریخ میں انسان، خدا کو وہ اہمیت نہ دے سکا جو اہمیت اس کو دینا چاہیے تھا۔ انسان کا اپنا وجود مکمل طور پر خدا کا عطیہ ہے۔ مال اور اولاد کی صورت میں جو کچھ بھی اس کے پاس ہے، وہ خدا کا دیا ہوا ہے۔ روشنی اور آکسیجن اور غذا اور پانی جیسی ان گنت چیزیں انسان کو مسلسل طور پر حاصل رہتی ہیں۔ ان چیزوں کا دینے والا بھی صرف خدا ہے۔ سب سے بڑی حقیقت کا پوری تاریخ میں سب سے کم اعتراف کیا گیا ہے۔ انسان کے پاس خدا کو دینے کے لیے صرف ایک ہی چیز تھی اور وہ تھا اس کا اعتراف، مگر انسان اسی واحد چیز کو دینے میں ناکام ہو گیا۔

Printed page