Al-Risala · August 2009

زندگی کی حقیقت

Al-Risala, August 2009, p. 24

By Maulana Wahiduddin Khan

26 ستمبر 2008 کی شام کو نئی دہلی کے پارلیمنٹ انیکسی میں ایک خاص فنکشن تھا۔ فاؤنڈیشن فار امیٹی اینڈ نیشنل سالیڈیریٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس انکسی کے مین کمیٹی روم میں آرگنائز کیا یہ وسیع ہال بھرا ہوا تھا۔ دہلی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ یہاں موجود تھے۔ پروگرام کے مطابق مشہور جرنلسٹ مسٹر خوشونت سنگھ (پیدائش 1915) کو ان کی خدمات پر ایوارڈ یہ ایوارڈ لوک سبھا کے اسپیکر مسٹر سوم ناتھ چٹرجی کے ذریعہ دیا گیا۔ اس موقع پر مسٹر شندے نے کہا کہ مسٹر خوشونت سنگھ کا نظریہ حیات یہ ہے کہ_ زندگی کی اچھی چیزوں سے انجوائے کرو: Enjoy the good things in life. اس موقع پر ان کی دعوت پر راقم الحروف نے اس میں شرکت کی۔ الرسالہ مشن کے تقریباً 10 افراد بھی میرے ساتھ وہاں گئے ۔ ان لوگوں نے انگریزی میں چھپا ہوا دعوتی لٹریچر تمام لوگوں کو دیا۔ ان میں وہ پمفلٹ بھی شامل تھا جو ریلیٹی آف لائف (Reality of Life) کے نام سے شائع کیا گیا اس پمفلٹ میں زندگی کا بالکل برعکس نظریہ پیش کیا گیا تھا۔ اس دوسرے نظریہ کو مختصر طور پر ان الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے_ زندگی میں اچھے کام کرو:

Printed page