Al-Risala · August 2009
ہولسٹک اپروچ
Al-Risala, August 2009, p. 34
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک صاحب نے کہا کہ آپ ہمیشہ دعوت پر زور دیتے ہیں۔ آپ کا یہ انداز ایک رخا انداز (one-sided approach) ہے۔ ملت کے اور بہت سے مسائل ہیں۔ مثلاً تعلیم، سیاست اور آپ کو مجموعی انداز (holistic approach) اختیار کرنا چاہیے۔ آپ کو کوشش کرنا چاہیے کہ ہماری ملت مجموعی انداز میں ہر اعتبار سے ترقی کرے ۔ یہ طرزِ فکر موجودہ زمانے میں بہت عام ہے۔ لیکن حقیقت کے اعتبار سے وہ غیر فطری اور غیر عملی طرزِ فکر ہے۔ مجموعی ترقی بذاتِ خود ایک مطلوب چیز ہے، لیکن ہر جدوجہد کا ایک نقطہ آغاز (starting point) ہوتا ہے۔ نقطہ آغاز سے شروع کر کے آپ مجموعے تک پہنچ سکتے ہیں۔ آپ مجموعے سے آغاز کرنا چاہیں تو آپ کہیں بھی نہیں پہنچیں گے۔ اسی کو ایک مفکر نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے— میرا طریقہ شروع سے آغاز کرنا ہے: