Al-Risala · September 2009

The stuff of the world is mind-stuff

Al-Risala, September 2009, pp. 30–31

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کا وجود بلا شبہ اُس طرح ایک ثابت شدہ واقعہ ہے جس طرح کوئی اور ثابت شدہ واقعہ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ خدا کا وجود صرف ایک پر اسرار عقیدہ کی بات نہیں ، خدا کا وجود اُس طرح ایک علمی مسلمہ ہے جس طرح کوئی اور علمی مسلمہ ۔ اب یہ سوال ہے کہ خدا ایک ہے یا کئی خدا ہیں جو کائنات کی تخلیق اور اس کے انتظام کے ذمے دار ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ خدا کا عقیدہ شرک پر مبنی ہے یا توحید پر ۔ اس معاملے میں علم کا فیصلہ مکمل طور پر توحید کے حق میں ہے۔ برٹش سائنس داں نیوٹن کو جدید سائنس کا بانی سمجھا جاتا ہے ۔ نیوٹن سے پہلے دنیا میں توہمات (superstitions) کا زور تھا۔ اُس وقت یہ سمجھ لیا گیا تھا کہ خداؤں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ مثلاً سن گاڈ (sun god)، مون گاڈ (moon god)، رین گاڈ (rain god)، وغیرہ ۔ نیوٹن نے اس معاملے کا سائنسی مطالعہ کیا۔ اْس نے کہا کہ چار طاقتیں (forces) ہیں جو کائنات کے نظام کو کنٹرول کرتی ہیں ۔ وہ چار طاقتیں یہ ہیں :

1 - قوت کشش (gravitational force)

2 - برقی مقناطیسی قوت (electromagnetic force)

3 - طاقت ور نیوکلیئر قوت (strong nuclear force)

4 - کم زور نیوکلیئر قوت (weak nuclear force)

مگر سائنسی مطالعے کے ذریعے جو دنیا دریافت ہوئی ، اُس میں اتنی زیادہ ہم آہنگی (harmony) پائی جاتی تھی کہ یہ ناقابل تصور تھا کہ اتنی زیادہ ہم آہنگ کائنات کو کئی طاقتیں کنٹرول کر رہی ہوں ۔ اِس لیے سائنسی ذہن اس تعدد پر مطمئن نہ تھا۔ مختلف سائنس داں اس تعداد کو گھٹانے کے لیے کام کر رہے تھے ، یہاں تک کہ 1979 میں ایک نئی تحقیق سامنے آئی ۔ اِس تحقیق کے مطابق ، کائنات کو کنٹرول کرنے والی طاقتیں چار نہیں تھیں ، بلکہ وہ صرف تین تھیں ۔ اِس دریافت تک پہنچنے والے تین نوبل انعام یافتہ سائنس داں تھے ۔ اُن کے نام یہ ہیں :

Sheldon Glashow (b. 1932), Steven Weingberg (b. 1933)

Dr. Abdussalam (d. 1996)

تاہم سائنسی ذہن تین کی تعداد پر بھی مطمئن نہ تھا۔ وہ اس تعداد کو مزید گھٹا کر ایک تک پہنچانا چاہتا یہ کام برٹش سائنس داں اسٹفن ہاگنگ (پیدائش: 1942) کے ذریعے انجام پایا۔ اسٹفن ہاگنگ کو نظریاتی سائنس میں سب سے بڑا زندہ سائنس داں مانا جاتا ہے۔ اس نے پیچیدہ ریاضیاتی حساب (force) کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ صرف ایک طاقت (mathematical calculations) پوری کائنات کو کنٹرول کر رہی ہے۔ یہ نظریہ اب تعلیم یافتہ طبقے کے درمیان ایک مسلمہ کے طور پر مان لیا گیا ہے۔ عمومی زبان میں اس کو سنگل اسٹُرنگ نظریہ (single string theory) کہا جاتا ہے۔ سنگل اسٹُرنگ نظریہ گویا کہ ایک خدا (توحیدِ الہ) کے عقیدے کے حق میں ایک سائنسی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ وہ مذہبی عقیدے کو علمی مسلمہ کی حیثیت دے رہا ہے۔ اب خالص سائنس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کائنات کا ایک خدا ہے۔ یہ خدا ایک ہے اور صرف ایک : The concept of God is purely a scientific concept, and this God is one and one alone. نوٹ: یہ تقریر انگریزی زبان میں 9 مئی 2009 کوانڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں کی گئی۔ Watch Maulana Wahiduddin Khan’s lectures on USTREAM .tv English — Saturday 5.30 pm (IST)

Urdu — Sunday 10.30 pm (IST)

Visit alrisala.org for the link Watch Maulana Wahiduddin Khan on Tue and Wed 10.30 pm Sat and Sun 6.00 am

Printed page