Al-Risala · September 2009
روزہ: قرآن کا مہینہ
Al-Risala, September 2009, p. 51
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن کی سورہ نمبر 2 میں روزے کا حکم دیتے ہوئے ارشاد ہوا ہے: ’’رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اتارا گیا، وہ ہدایت ہے لوگوں کے لیے اور کھلی نشانیاں راستے کی اور حق و باطل کے درمیان فیصلہ کرنے والا، پس تم میں سے جو کوئی اس مہینے کو پائے، وہ اس کے روزے رکھے‘۔ (البقرہ: 185) اس سے معلوم ہوا کہ روزے کا مہینہ خصوصی طور پر قرآن سے استفادے کا مہینہ ہے۔ روزے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو ذہنی طور پر تیار کیا جائے، تاکہ وہ قرآن کے مطالعہ اور تدبر سے زیادہ سے زیادہ حصہ پاسکیں۔ 15 اگست 1947 کی رات میں انڈیا کو برطانیہ سے سیاسی آزادی ملی تھی۔ اس واقعے پر بہت سی کتابیں شائع ہوئیں ہیں۔ اُن میں سے ایک کتاب وہ تھی جس کو دو مغربی صحافیوں نے لکھا تھا۔ کتاب کا نام یہ تھا—نصف شب کی آزادی: