Al-Risala · September 2009

Freedom at Midnight

Al-Risala, September 2009, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کتاب کی تیاری کے لیے دونوں صحافی وقتی طور پر دنیا سے کٹ گئے۔ چناں چہ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ—ہم نے راہب جیسی زندگی گزاری، پھر ہم نے ’’نصف شب کی آزادی‘‘ تیار کی: We lived like hermits, and we produced Freedom at Midnight. نزول قرآن کے مہینے میں روزے کو فرض کرنے کا مقصد یہی ہے۔ روزے کے مہینے میں یہ مطلوب ہے کہ اہل ایمان دنیا سے صرف بقدر ضرورت تعلق رکھیں ۔ وہ گویا وقتی طور پر راہبانہ زندگی اختیار کر لیں جس کی آخری صورت معتکف ہو جانا ہے۔ رمضان کے مہینے میں یہ مطلوب ہے کہ اہل ایمان اپنی خواہشات پر کنٹرول کریں۔ وہ زیادہ سے زیادہ اپنا وقت بچائیں، وہ قرآن کا مطالعہ کریں، وہ قرآن کے مضامین پر غور و فکر کریں، وہ تراویح کی صورت میں حالت نماز میں قرآن کو سنیں۔ طرح وہ سال میں کم از کم ایک مہینہ خصوصی طور پر قرآن کے مطالعہ اور غور و فکر میں گزاریں۔ میں وہ صرف قرآن میں جئیں اور قرآن کو اپنے ذہنی اور روحانی ارتقاء کا ذریعہ بنائیں۔

Printed page