Al-Risala · May 2010
دجالیت کیا ہے
Al-Risala, May 2010, p. 19
By Maulana Wahiduddin Khan
دجالیت کوئی ایسی برائی نہیں، جو آخری زمانے میں اچانک ظاہر ہوجائے۔ شیطانی اغوا ہی کا زیادہ بڑا درجہ ہے۔ اغوا اور دجل دونوں اپنی حقیقت کے اعتبار سے قریب المعنی الفاظ اغوا عام قسم کی دجالی ہے، اور دجالیت زیادہ بڑے قسم کا اغوا۔
قرآن میں بتایا گیا ہے کہ انسان کی تخلیق کے ابتدائی زمانے ہی میں شیطان نے یہ چیلنج دیا تھا کہ: لأزيننّ لهم في الأرض، ولأغوينّهم أجمعين (الحجر: 39) یعنی میں ضرور اُن کے لیے زمین میں تزئین کروں گا، اور ضرور اُن سب کو بھٹکاؤں گا۔ قرآن کے دوسرے مقام پر اس معاملے کی مزید وضاحت ان الفاظ میں آئی ہے: ولا تجد أكثرهم شاكرين (الأعراف: 17) یعنی تو اُن میں سے اکثر لوگوں کو اپنا شکرگز ارنہ پائے گا: And you will not find most of them grateful (7:17)