Al-Risala · June 2010

Wrong association of right sentiment.

Al-Risala, June 2010, p. 6

By Maulana Wahiduddin Khan

یہی معاملہ جذبۂ رحم کا بھی ہے۔ انسان کے اندر گہرا جذبۂ رحم دعوتی مقصد سے رکھا گیا ہے، یعنی آخرت کے عذاب سے انسان کو بچانے کی کوشش کرنا۔ موجودہ زمانے میں سوشل ورک بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ یہ سوشل ورک کیا ہے۔ یہ سوشل ورک انسان کو دنیوی تکلیف worldly (suffering سے بچانے کا نام ہے۔ یہ رحم کے فطری جذبے کو دنیا کی طرف موڑ دیتا ہے۔ اندر رحم کا شدید جذبہ اس لیے رکھا گیا ہے تا کہ وہ لوگوں کو آخرت کی تکلیف other worldly (suffering سے بچانے کی کوشش کرے، لیکن موجودہ زمانے میں رحم کے فطری جذبے کو صرف دنیوی تکلیف (this worldly suffering) کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ ضرورت مند کی بقدر ضرورت مدد کرنا بھی بلا شبہ ایک قابل اجر کام ہے۔ لیکن مدر ٹریسا کی طرح اس کو اپنا مشن بنانا، ایک بالکل مختلف چیز ہے۔ حاجت مندی کی حاجت براری ایک مطلوب کام ہے، لیکن اس کو زندگی کا واحد مشن بنالینا کوئی مطلوب کا م نہیں۔ مومن کا اصل مشن دعوہ ورک ہے، نہ کہ سوشل ورک۔

Printed page