پولینڈ کا سفر
Al-Risala, January 2010, p. 2
By Maulana Wahiduddin Khan
ویٹکن (Vatican) کی سرپرستی میں ایک انٹرنیشنل مسیحی تنظیم قائم ہے۔ یہ تنظیم اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تنظیم ہے۔ وہ 1986 میں قائم ہوئی۔ اس کا نام کمیونٹی آف سینٹ ایجی ڈیو (Community of St. Egidio) ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر روم (اٹلی) میں ہے۔ اس تنظیم کی طرف سے ہر سال دنیا کے مختلف مقامات پر اجتماعات کئے جاتے ہیں۔ اس میں ہر مذہب کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔ اس سال یہ اجتماع پولینڈ کے شہر کریکو (Krakow) میں 8-6 ستمبر 2009 کو منعقد کیا گیا۔ اس کی دعوت پر پولینڈ کا سفر ہوا۔ اس کانفرنس کا موضوع یہ تھا: 70 Years After World War II Faiths and Cultures in Dialogue پولینڈ کا نام سب سے پہلے 1939 میں میرے علم میں آیا۔ اُس وقت میں اعظم گڑھ (باقی منزل) میں رہتا تھا۔ ہمارے گھر کے سامنے ایک ہندو پرنسپل تھے۔ اُن کا نام مسٹر سگل دیپ سنگھ 18 ستمبر 1939 کی صبح کو وہ ایک انگریزی اخبار لے کر ہمارے یہاں آئے۔ یہ غالباً ڈیلی پائنیر (Pioneer) تھا جو اُس وقت الٰہ آباد (یوپی) سے نکلتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یورپ میں ایک بہت بڑی لڑائی چھڑ گئی ہے۔ جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کر کے اُس پر قبضہ کر لیا ہے۔ میں نے دیکھا تو انگریزی اخبار کی پہلی سرخی یہ تھی: