Freedom of Expression and Religious Sentiments
Al-Risala, June 2010, pp. 43–45
By Maulana Wahiduddin Khan
صدر اسلامی مرکز نے اسلام کی روشنی میں موضوع پر اظہار خیال کیا۔ ان کی بات کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام میں مکمل آزادی اگر کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوتے ہیں تو وہ دلیل سے اس کو رد کرے نہ کہ اظہار خیال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرے۔ اختتامی ریمارک میں اینکر مسٹر کرن تھاپر نے صدر اسلامی مرکز کے بارے میں کہا: Maulana sahab, you are truely the Voltaire of India. 2- الجامعة المصطفیٰ (قم، ایران) انٹرنیشنل یونی ورسٹی کی طرف سے 7-6 مارچ 2010 کو انڈ یا اسلامک کلچرل سنٹر (لودھی روڈ، نئی دہلی) کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار ہوا۔ اس سیمینار کا موضوع یہ تھا: Co-existence between Islam and Indian Religions اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر انگریزی زبان میں ایک تقریر کی۔ اس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل کی طرف سے حاضرین کو مطالعے کے لیے قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 3- ابوظبی (عرب امارات) میں 7-2 مارچ 2010 ایک انٹرنیشنل بک فئیر لگایا گیا۔ اس بک فئیر میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا گیا۔ 4- دبئی (عرب امارات) میں 20-18 مارچ 2010 ایک انٹرنیشنل پیس کانفرنس ہوئی۔ اس کانفرنس کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔ کانفرنس کی جانب سے یہاں ایک اسلامی نمائش کا انتظام کیا گیا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنا اسٹال لگایا۔ یہ انڈیا کا واحد بک اسٹال تھا۔ کثیر تعداد میں لوگ بک اسٹال پر امریکی نومسلم مسٹر یوسف ایسٹس (Yousuf Estes) کو صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن دیا گیا جس کو انھوں نے خوشی کے ساتھ قبول کیا۔ دونوں بک اسٹال کا انتظام شاہ عمران حسن نے سنبھالا۔ 5- جاپانی ایمبیسی کے فرسٹ سکریٹری مسٹر تکاشی ساتو (Takashi Garcia Sato) 7 اپریل 2010 کو اسلامی مرکز میں آئے۔ یہاں انھوں نے صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی۔ گفتگو کا موضوع ”ہندوستانی مسلمانوں کے اس موقع پر مسٹر تکاشی کو صدر اسلامی مرکز کی دوسری کتابوں کے علاوہ قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ 6- رابطۂ عالم اسلامی کے ایک ذمے دار الدكتور سعد بن علی الشهرانی (المدیر التنفيذي للملتقى العالمي للعلماء والمفكرين المسلمين) 11 اپریل 2010 کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے
اس ملاقات میں انھوں صدر اسلامی مرکز سے مختلف ملی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر الشہرانی کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور صدر اسلامی مرکز کی نئی کتاب (The Prophet of Peace) دی گئی۔ 7- گڑگاؤں میں 12 اپریل 2010 کی شام کو سی پی ایس کی ٹیم کے افراد پر مشتمل ایک دعوتی اور تربیتی یہ پروگرام مسٹر نوید یوب پور کے مکان پر ہوا۔ اس پروگرام میں صدر اسلامی مرکز نے دعوت الی اللہ کی اہمیت پر ایک تقریر کی۔ عشاء کی نماز کے بعد پروگرام ختم ہوا۔ 8- I would like to thank you and CPS for sending translation of the Holy Quran. I received it on Saturday April 17, 2010. Maulana Waheeduddin Khan is one of the greatest Islamic scholars of the world. And his books are a source of great inspiration of thinking and beacon of guidance for the Muslim world. I am sure this book, too, will be another pillar in the cap of Waheeduddin Khan for its clarity and facility of language. Thank you again for this holy gift. (Mahammad Bilal, Mardan, Pakistan) صدر اسلامی مرکز کا انگریزی ترجمہ قرآن انڈیا اور انڈیا کے باہر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کا اندازہ حسب ذیل خطوط سے لگایا جا سکتا ہے:
9- I am writing from Kentucky, USA. We need 5000 English only Quran from your company to be distributed mostly to soldiers here. One of our members Dr. Adnan Sidiqqi's brother Saleem Sidiqqi from Canada has given your reference for ordering the books at minimum cost. Alhamdulillah, as confirmed earlier, the Qurans were well distributed at a dawah event to non-Muslims. (Raza Malik, USA)
10- We a group of local Muslims (based in Northampton, UK), made up of reverts and born Muslim brothers and sisters, engaged in dawah through raising awareness of Islam, Our activities at present involve holding seminars and talks at various locations i.e. schools, colleges, community events and mainstream local council events. As part of this initiative we present our guests with a gift pack containing a copy of the Quran in English and various dawah leaflets. I require another 500 copies of the translation by Maulana Wahiduddin Khan for another similar dawah event in March 2010. (Sr Shefa, Northampton, UK)
11- I received the books I ordered only 4 days ago today! much and thanks for the complimentary copy of Maulana's Quran translation; I will be giving it to one of my Social Work students who first told me about Goodword Books through her reading of a Quran
translation by Yusuf Ali which you publish and which has an introduction by Maulana W. Khan which I found so profound and inspiring. I will definitely be ordering more volumes from you. (Brian McInerney, USA)
مذکورہ لوگوں کو قرآن کے انگریزی ترجمے کی مطلوبہ کاپیاں روانہ کردی گئی ہیں۔
12- الحمد للہ میں یہاں پر خیریت سے ہوں اور آپ کی خیر و عافیت کا متمنی ہوں۔ عرض ایں کہ برطانیہ میں تقریباً 25 سال سے آپ کے موقر ماہنامہ الرسالہ کا قاری ہوں۔ آپ کا ماہ نامہ اکثر و بیشتر ایک ماہ قبل IPCI بک شاپ پہنچ جاتا ہے اور دو تین ہفتے قبل تو عموماً پہنچ جاتا ہے جب کہ اکثر ماہنامہ مہینہ شروع ہونے کے دو تین ہفتوں بعد پہنچتے ہیں، اس اعتبار سے آپ کی یہ ایک انفرادی خصوصیت ہے کہ آپ کا ماہ نامہ مہینہ شروع ہونے سے کئی ہفتے پہلے پہنچ جاتا دعا ہے کہ اللہ آپ کو مکمل صحت و عافیت کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے تاکہ امت مسلمہ آپ کے اجتہادات اور آپ کے فیوض قلم سے استفادہ کرتی رہے۔ اللہ آپ کے رفقاء کار کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے جو آپ ہی کی طرح مستعد اور نشیط ہیں۔ میرے نزدیک، آپ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ آپ نے فقہی جمود اور تعطیل کو ختم کرکے نئے نئے اجتہادات کے مستنیاط سے قوم وملت کو نوازا ہے۔ آپ نے ’’خطائے بزرگان گرفتن خطاست‘‘ کے غلط فارمولہ کو’’خطائے بزرگاں گرفتن رواست‘‘ سے تبدیل فرما کر امت پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ اللہ آپ کو سلامت میری جانب سے ثانی اثنین خاں اور ڈاکٹر فریدہ خانم صاحبہ اور آپ کے ادارہ کے رفقاء کار کی خدمت میں سلام مسنون عرض ہے۔ (ڈاکٹر عبدالرب ثاقب، ناظم شعبہ نشر و اشاعت، مرکزی جمعیت اہل حدیث، برطانیہ) 13- الرسالہ مشن کے تحت 3-2 اپریل 2010 کو ایک دوروزہ پروگرام کیا گیا۔ اس دو روزہ پروگرام کا انعقاد نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر میں کیا گیا۔ اُس کا عنوان یہ تھا :