Al-Risala · June 2010
Dawah Meet 2010
Al-Risala, June 2010, p. 45
By Maulana Wahiduddin Khan
اس دو روزہ دعوہ میٹ میں الرسالہ مشن سے وابستہ منتخب افراد شریک ہوئے۔ ان کی تعداد تقریباً 80 تھی۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کی تین تقریریں ہوئیں ۔ اس کے علاوہ لوگوں کو یہ موقع دیا گیا کہ دعوت کی نسبت سے وہ اپنے احساسات اور تجربات بیان کریں۔ یہ پروگرام غیر معمولی طور پر مؤثر تھا۔ اکثر لوگ روتے ہوئے دیکھے گئے ۔ پروگرام کا ایک خاص جز یہ تھا کہ لوگوں کے مشورے کے تحت صدر اسلامی مرکز نے ایک نئے دعوتی شعبہ کا افتتاح کیا۔ اس کا باقاعدہ نام ’’القرآن مشن‘‘ ہے۔ القرآن مشن کی اپنی ویب سائٹ ہے۔ القرآن مشن خصوصی طور پر اُس کام کے لیے قائم کیا گیا ہے جس کو حدیث میں ’’ادخال کلمہ‘‘ کہا گیا ہے، یعنی تمام انسانوں تک خدا کے کلام کو پہنچانا: Global dissemination of the word of God (Quran)