7 - انسان کو دشمن قرار دینا
Al-Risala, July 2010, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
اسلام کی تعلیم کے مطابق، تمام انسان صرف انسان ہیں، تمام دنیا دار الانسان کی حیثیت رکھتی مسلمانوں کو یہ کرنا ہے کہ وہ تمام انسانوں کو یکساں طور پر بھائی اور بہن سمجھیں، وہ تمام انسانوں کے لئے یکساں طور پر خیر خواہ بنیں، وہ تمام انسانوں کو اللہ کا پیغام، مثبت انداز میں پہنچائیں۔ کے دور میں مسلمانوں نے اسلام کے اس عروہ کو توڑ دیا۔ عباسی دور کے فقہاء نے دنیا کو بطور خود دارالحرب اور دارالکفر اور دارالاسلام میں بانٹ دیا، حالاں کہ اس درجہ بندی کا کوئی ماخذ قرآن اور سنت میں موجود نہ تھا۔ یہ غلطی آج تک مزید اضافہ کے ساتھ جاری ہے، موجودہ زمانہ کے مسلمانوں نے تمام دنیا عملاً کو دارالنسان کے بجائے دار اعداء بنا رکھا ہے۔ وہ خود ساختہ عذر لے کر انسان سے نفرت کرنے لگے، حالاں کہ انسان سے نفرت کرنا اسلام میں سرے سے جائز نہیں۔