Al-Risala · August 2010

مسلم ملٹنسی کا مسئلہ

Al-Risala, August 2010, p. 25

By Maulana Wahiduddin Khan

پہلی عالمی جنگ (world war I) کے بعد روس میں کمیونسٹ رول (communism rule) قائم اس رول کا نشانہ اوّل دن سے یہ تھا کہ سرمایہ دارانہ نظام کو ختم کیا جائے ۔ اس کے نتیجے میں امریکا میں عام طور پر یہ ذہن بن گیا کہ ۔ کمیونسزم، امریکا کا دشمن نمبر ایک ہے: Communism is the enemy no. 1 of America. امریکا نے اس چیلنج کا مقابلہ اتنی کامیابی کے ساتھ کیا کہ 1991 میں کمیونسٹ ایمپائر کا خاتمہ دوسری طرف ، مسلمانوں کی ملٹنٹ (militant) تنظیمیں، القاعدة وغیرہ، نے امریکا کو اسلام کا دشمن نمبر ایک بتایا اور امریکا کے خلاف مسلح جدوجہد شروع کردی، جس کی ایک نمایاں مثال 11 ستمبر 2001 کا واقعہ ہے جو نیویارک میں پیش آیا۔ امریکا نے مسلم ملٹنسی (militancy) کے خلاف زبردست فوجی کارروائی کی، حتیٰ کہ اس کارروائی میں اُس نے 5 ٹریلین ڈالر خرچ کردئے، لیکن مسلم ملٹنسی کے محاذ پر امریکا کو مطلوبہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

اس فرق کا سبب کیا ہے، اس فرق کا سبب یہ ہے کہ امریکا نے کمیونسٹ چیلنج کا مقابلہ فکری سطح پر اُس نے مختلف زبانوں میں کمیونسزم کے خلاف ہزاروں کتابیں چھپوا کر ساری دنیا میں پھیلا دیں ۔ مثال کے طور پر ملوون جیلاس (Milovan Djilas) کی کتاب نیوکلاس (The New Class) ۔ یہ کتاب نظریاتی اعتبار سے اتنی طاقت ورتھی کہ اس کے بارے میں مشہور امریکی میگزین ریڈرس ڈائجسٹ میں تبصرہ چھپا تو اس کا عنوان یہ تھا:

Printed page