نماز کلچر
Al-Risala, February 2010, p. 2
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن کی سورہ نمبر 74 میں بتایا گیا ہے کہ آخرت میں اہلِ جہنم سے پوچھا جائے گا کہ تم لوگوں کو کس چیز نے جہنم میں ڈالا، وہ کہیں گے کہ ہم نماز ادا کرنے والوں میں سے نہ تھے: قالوا لم تك من المصلّین (المدثر : 43) اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ معروف معنوں میں وہ پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھتے تھے۔ ایسا سمجھنا نماز کی تصغیر ہے۔ اس قول کا مطلب دراصل یہ ہے کہ ہم آداب نماز کی پیروی کرنے والے نہ تھے، ہم نے دنیا میں نماز کلچر کو اختیار نہیں کیا تھا۔ قرآن اور حدیث کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کلچر کیا ہے۔ نماز کلچر سے مراد ہے قلب خاشع کے ساتھ زندگی گزارنا (المؤمنون: 2)، وقت کی پابندی (النساء: 103)، فحشاء اور منکر سے رکنا (العنکبوت: 45)، اجتماعی زندگی گزارنا (البقرۃ: 43)، صابرانہ مزاج کے ساتھ دنیا میں رہنا (البقرۃ: 153)، قربانی کی اسپرٹ کا حامل ہونا (الکوثر: 2)، سہوکی نفسیات سے بچنا (الماعون: 5)، یاد الہی میں جینا (طہ: 14)، اپنے معاملات کا نگراں بن جانا (المعارج: 34)، مستقل مزاج ہونا (المعارج: 23)، پاکیزگی کے ساتھ رہنا (المائدہ: 6)، مرکز رُخی زندگی گزارنا (البقرۃ: 143)، وغیرہ۔
اسی طرح حدیث کے مطابق کئی چیزیں ہیں جو نماز کے جز کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مثلاً نماز کے آخر میں سلام پھیرنا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مصلی کے دل میں دوسروں کے لیے امن اور سلامتی کا یہ تمام چیزیں معنوی اعتبار سے بلاشبہ اجزاء صلاۃ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کے مجموعے کو آداب نماز یا نماز کلچر کہا جاسکتا ہے۔
حقیقی نماز وہ ہے جو مصلی کے اندر ان تمام صفات کو پیدا کرے۔ جو آدمی اس طرح نماز ادا کرے کہ یہ تمام چیزیں اس کی زندگی کا جز بن جائیں، وہی حقیقی معنی میں مصلی ہے، اور ایسے ہی مصلی آخرب میں خدا کی ابدی جنت میں داخل کئے جائیں گے۔