Al-Risala · November 2010
Heaven and hell are states, not localities.
Al-Risala, November 2010, p. 22
By Maulana Wahiduddin Khan
اس استدلال کی پشت پر ضروری بناء استدلال موجود نہیں۔ جہاں تک سائنس کا تعلق ہے، وہ اس معاملے میں کوئی بنیاد (scientific base) فراہم نہیں کرتی۔ اس کے بعد دوسری بناء استدلال (rational base) وہ ہے جو وحیِ خداوندی (divine revelation) میں پائی جائے۔ قرآن وحی خداوندی کا مستند (authentic) مجموعہ ہے، مگر قرآن کے کسی بیان سے اس کی تائید نہیں ہوتی۔
اس کے برعکس، قرآن بتاتا ہے کہ جنت ویسی ہی ایک دنیا ہوگی، جیسی کہ ہماری موجودہ دنیا قرآن کے مطابق، جنت وہ جگہ ہے جہاں انسان کی تمام خواہشیں پوری ہوں گی (41:31) اور انسان کی خواہشیں بلاشبہ مادی تسکین چاہتی ہیں، صرف روحانی تسکین نہیں۔