Al-Risala · February 2010

سائنس کی گواہی

Al-Risala, February 2010, p. 31

By Maulana Wahiduddin Khan

انترنت موجودہ زمانے میں معلومات کا عالمی خزانہ ہے۔ انٹرنیٹ کو الیکٹرانک انسائیکلو پیڈیا کہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر جائیں اور حسب ذیل الفاظ ٹائپ کریں- تھاٹ کنٹرولڈ وہیل چیئر (Thought-Controlled Wheel Chair) تو اسکرین پر معلومات کا ایک صفحہ کھل جائے گا۔ وہ بتائے گا کہ کسی خارجی آلہ کے بغیر دماغ کے ذریعے وہیلی چیئر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ وہیلی چیئر پر بیٹھا ہوا ایک شخص اپنے ہاتھ کو استعمال کئے بغیر محض اپنے دماغ کے ذریعے وہیلی چیئر کو اپنی مرضی کے مطابق، جس طرح چاہے چلا سکتا ہے۔ جاپان کی موٹر کمپنی (Toyota Motors) نے یکم جولائی 2009 کو لوگوں کے سامنے اس ٹکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ کس طرح خدا اپنی مرضی کے تحت پوری کائنات کو کنٹرول کر رہا ہے۔ کنٹرولڈ وہیلی چیئر کا کامیاب مظاہرہ تھاٹ کنٹرولڈ یونی ورس (thought-controlled universe) کا ایک عملی ثبوت ہے۔

مذکورہ سائنسی دریافت اس حقیقت کو قابل فہم بنا دیتی ہے کہ ایک برتر خدائی ذہن (divinemind) ساری کائنات کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہے۔ Thought-Controlled Wheel Chair Japan's Toyota Motor said yesterday it had invented a way to allow a person to steer an electric wheelchair through simple thought, using a helmet-like device that measures their brain waves. They said that they have developed a way of steering a wheelchair by just detecting brain waves, without the person having to move a muscle or shout a command. Toyota's system, developed in collaboration with researchers in Japan, is among the fastest in the world in analyzing brain waves, it said in a release on Monday. (The Times of India, New Delhi, July 1, 2009)

Printed page