Al-Risala · March 2011

مسلم تاریخ کے تین دور

Al-Risala, March 2011, p. 15

By Maulana Wahiduddin Khan

تعدیل (equation) کے اعتبار سے، مسلم تاریخ کے تین دور ہیں۔ پہلا دور وہ ہے جو رسول اور اصحاب رسول کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے۔ دوسرا دور وہ ہے جب کہ مسلمانوں نے دنیا میں اپنا ایمپائر بنا لیا تھا۔ یہ دور آٹھویں صدی عیسوی سے لے کر سترھویں صدی عیسوی تک جاری رہا۔ وہ ہے جس کو نو آبادیاتی دور (Colonial Period) کہا جاتا ہے۔ یہ دور اٹھارھویں صدی عیسوی میں یہ دور بیسویں صدی کے وسط میں عملاً ختم ہو گیا، لیکن نفسیاتی اعتبار سے، موجودہ زمانے کے مسلمان اب بھی اسی کے اثرات کے تحت جی رہے ہیں۔

مسلم تاریخ کے پہلے دور میں مسلم اور غیر مسلم کے درمیان جو تعدیل (equation) تھی، وہ مدعو کی تعدیل تھی۔ اس دور میں مسلمان مثبت نفسیات میں جیتے تھے۔ دوسری قومیں ان کے لیے خیر خواہی (نُصح) کا موضوع بنی ہوئی تھیں۔ دوسرے دور میں یہ تعدیل بدل گئی۔ اب مسلمانوں اور دوسری قوموں کے درمیان حاکم۔ محکوم کی تعدیل قائم ہوئی۔ اس تعدیل کے دور میں مسلمان احساسِ برتری کا شکار ہو گئے، وہ دوسری قوموں کے مقابلے میں اپنے آپ کو برتر سمجھنے لگے۔ مسلم تاریخ کا تیسرا دور وہ ہے جب کہ نو آبادیاتی طاقتوں نے مسلمانوں کے سیاسی ایمپائر کا خاتمہ کر دیا۔ اب مسلمانوں کے درمیان تعدیل کا تیسرا دور آیا۔ اب مسلمان اپنے آپ کو مظلوم اور دوسری قوموں کو ظالم سمجھنے لگے۔ اس تیسرے دور کی آمد پر مسلمان عام طور پر منفی نفسیات کا شکار ہو گئے۔ اس دور میں مسلمانوں کے اندر تلخی اور شکایت اور احتجاج (protest) کا مزاج پیدا ہو گیا۔ یہ مزاج بڑھتے بڑھتے اُس انتہا پسندانہ رد عمل تک پہنچ گیا جس کو تشدد (violence) کہا جاتا ہے۔ موجودہ زمانے کے مسلمان عام طور پر اِسی تیسرے دور میں جی رہے ہیں۔ یہ دور، دوسرے لفظوں میں، نفسیاتی خودکشی (psychological suicide) کا دور ہے۔ آج سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ مسلمانوں کو اس مہلک نفسیات سے باہر نکالا جائے۔

Printed page