Al-Risala · April 2011

فتنه کا خاتمہ

Al-Risala, April 2011, pp. 15–16

By Maulana Wahiduddin Khan

صحابہ کی جماعت نے جو کام انجام دیا، اُس میں سے ایک خاص کام وہ ہے جس کو قرآن میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: وقاتلوهم حتى لا تكون فتنة، ويكون الدين كله لله فتنہ سے مراد وہی چیز ہے جس کو مذہبی جبر (religious persecution) کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں مذہبی جبر، مذہب کی نسبت سے سب سے بڑا مسئلہ تھا۔ اسی حقیقت کی طرف قرآن کی سورہ البروج (7-4: 85) میں اشارہ کیا گیا ہے۔

اس عمومی مذہبی جبر کی بنا پر قدیم زمانے میں صرف یہی نہیں تھا کہ مذہب کے بارے میں اختیار (choice) ختم ہو گیا تھا، بلکہ ہر پہلو سے آزادانہ غور و فکر کا خاتمہ ہو گیا تھا۔ حکومتیں اس مذہبی جبر کی سر پرستی کرتی تھیں، کیوں کہ اربابِ حکومت اس کو اپنے سیاسی اقتدار کے باقی رکھنے کے لیے نہایت مفید سمجھتے تھے۔ جمہوری دور میں ایک سیاسی پارٹی ووٹروں سے مینڈیٹ (mandate) حاصل کرتی ہے۔

قدیم زمانے میں بادشاہ مشرکانہ عقائد سے اپنے لیے حکومت کا حق حاصل کرتے تھے۔ اصحاب رسول کا رول اصحابِ رسول کی تاریخ عملاً چار ہزار سال پہلے، ہاجرہ اُمِ اسماعیل سے شروع ہوتی ہے۔ کی قربانی اس مشہور قول کی کامل مصداق ہے کہ ــ ہر بڑے واقعہ کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے: There is a woman at the beginning of all great things. ہاجرہ کی قربانی سے وہ اعلیٰ نسل بنی جو تاریخ میں بنو اسماعیل (Ishmilites) کے نام سے مشہور ہے۔ نسل سے وہ استثنائی افراد نکلے جن کے مجموعے کو اصحابِ رسول کہا جاتا ہے۔ اصحابِ رسول کا رول تاریخ میں کیا تھا، وہ ایک حدیثِ رسول سے معلوم ہوتا ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوۂ بدر (2 ہجری) کے موقع پر دعا کرتے ہوئے اپنے اصحاب کے بارے میں کہا تھا: اللهم إن تهلك هذه العصابة من أهل الإسلام، لا تُعبد في الأرض (صحیح مسلم، رقم الحديث: 1763)۔

اس قولِ رسول میں العصابة سے مراد صحابہ کی جماعت ہے۔ صحابہ نے ہاجرہ کے بعد دوبارہ بے مثال قربانی کے ذریعے عہد ساز رول (epoch-making role) ادا کیا تھا۔ اصحابِ رسول کے اس غیر معمولی رول سے انسانی تاریخ میں وہ انقلاب آیا جس کو فرانسیسی مورخ ہنری پرین (وفات: 1935) نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے ــ اسلام نے زمین کے نقشہ کو بدل دیا۔ تاریخ کے روایتی ڈھانچہ کو اکھاڑ کر پھینک دیا گیا:

Islam changed the face of the globe. The traditional order of history was overthrone. صحابہ کی قربانیوں کے ذریعے تاریخ میں جو تبدیلی آئی، اس کو ایک لفظ میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ ــ صحابہ نے تاریخ میں پہلی بار مخلوق کی پرستش (nature worship) کے دور کو ختم کیا اور خالق کی پرستش کے دور کا آغاز کیا۔ بعد کے زمانے میں انسانی تاریخ میں جو دور رس تبدیلیاں آئیں، وہ سب اُسی انقلاب کا نتیجہ تھیں جو صحابہ کے ذریعہ ساتویں صدی عیسوی میں برپا ہوا تھا۔

Printed page