اہل جنت کا مشن
Al-Risala, April 2011, pp. 42–44
By Maulana Wahiduddin Khan
دوسری اعلیٰ چیز جو ربانی انسان کو جنت میں مشن کی صورت میں حاصل ہوگی، وہ معرفت کی مسلسل دریافت ہے۔ یہ معرفت وہی چیز ہے جس کو قرآن میں مختلف الفاظ میں مثلاً کلمات اللہ (18: 109)،
آلاء رب (130:55) اور آیات رب (53:41)، وغیرہ جیسے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔ خالق نے یہ انتہائی بامعنی کائنات بنائی ہے، وہ خود بلاشبہ ہزاروں لاکھوں کائنات سے زیادہ بامعنی اس کی معنویت کا ایک بہت چھوٹا حصہ جدید سائنس نے دریافت کیا ہے۔ مگر سائنس دانوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی دریافتیں اتنی زیادہ حقیر ہیں کہ وہ کم سے کم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے (knowing more and more about less and less) کے ہم معنی ہیں۔ ایسے لامحدود حد تک بامعنی خالق کی دریافت بیک وقت ایک انتہائی پر مسرت تجربہ ہے اور اسی کے ساتھ وہ ایک لامناہی عمل بھی۔ یہی وہ پر مسرت مشن ہے جس میں اہل جنت ہمیشہ کے لیے پر مسرت طور پر مشغول رہیں گے۔ انسان اصلأ ذہن (mind) کا نام ہے۔ ذہن سوچنے کا کام کرتا ہے۔ ذہن کے اندر سوچنے کی صلاحیت (thinking capacity) لامحدود حد تک پائی جاتی ہے۔ ایک سائنس داں نے کہا کہ پوری کائنات میں جتنے پارٹیکل (particle) ہیں، اتنے پارٹیکل صرف ایک فرد کے ذہن (individual brain) میں ہوتے ہیں۔ انسان کا ذہن لامحدود ہے، اس کے مقابلے میں انسان کی عمر بہت زیادہ محدود ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ دنیا میں کسی انسان کے لیے ذہنی فل فل مینٹ (intellectual fulfilment) حاصل ہونا ممکن نہیں، جب کہ ذہنی فل فل مینٹ ہی انسان کا سب سے بڑا مطلوب ہے۔ لیے سب سے بڑی خوشی (pleasure) کی بات یہ ہے کہ وہ اپنے ذہن کو استعمال کر کے سوچے اور نئی نئی دریافت (discovery) انسان کی سب سے بڑی لذت ہے اور یہی لذت انسان کو اس دنیا میں حاصل نہیں ہوتی۔
خدا کا تخلیقی منصوبہ اس سوال کا جواب ہے۔ خدا کا تخلیقی منصوبہ بتاتا ہے کہ انسان کی زندگی موت پر ختم نہیں ہوتی، بلکہ وہ موت کے بعد ابدی طور پر جاری رہتی ہے۔ موت کے بعد کی یہ دنیا نہ صرف ابدی ہے، بلکہ وہ معیاری اور کامل بھی ہے۔ اس اگلی دنیا میں انسان کے لیے یہ موقع ہوگا کہ وہ اپنے ذہن کے پوٹینشل کو ان فولڈ (unfold) کرے، وہ اپنی تخلیقیت (creativity) کو ابدی طور پر وہ مسلسل طور پر وجد آمیز دریافتوں (thrilling discoveries) کی فضا میں جیتا ہے۔
یہ ابدی موقع انسان کو آخرت کی جنت میں ملے گا۔ جنت سادہ طور پر عیش کا مقام نہیں ہے۔ جنت کا زیادہ بڑا پہلو یہ ہے کہ جنت کی آفاقی وسعتوں میں وہ تمام اسباب انتہائی معیاری صورت میں موجود ہوں گے جو دنیا میں صرف ناقص صورت میں ملے تھے۔ قرآن کے مطابق، دنیا میں انسان کو سب چیزیں دی گئی ہیں، لیکن وہ سب بقَدَرِ ضرورت ہیں (واتاكم من كل ما سألتموه) لیکن آخرت میں یہ تمام چیزیں بقَدْرِ خواہش دی جائیں گی (ولكم فيها ما تشتهی انفسکم)۔ انسان پیدائشی طور پر معیار پسند (idealist) ہے۔ ہر عورت اور مرد اپنی فطرت کے اعتبار سے کامل پسند (perfectionist) ہوتے ہیں، مگر تجربہ بتاتا ہے کہ کوئی بھی شخص اس دنیا میں اپنے آئیڈیل کو ہر انسان ایک ایسی چیز کا متلاشی ہے جو موجودہ دنیا میں اُس کے لیے آخری حد تک ناقابلِ حصول دوسرے الفاظ میں یہ کہ ہر انسان ایک متلاشی جنت حیوان ہے: