Al-Risala · April 2011

الصالحون کا دور

Al-Risala, April 2011, pp. 44–47

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن کی سورہ الانبیاء میں بعد کے زمانے کی ایک پیشین گوئی ان الفاظ میں آئی ہے: ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون (105 :21) یعنی زبور میں ہم نصیحت کے بعد لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہوں گے۔ یہ پیشین گوئی موجودہ بائبل میں ان الفاظ میں ملتی ہے ۔ شریروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی اور صادق، زمین کے وارث ہوں گے۔ وہ اس میں ہمیشہ آباد رہیں گے:

But the descendants of the wicked shall be cut off. The righteous shall inherit the land, and dwelll in it forever. (Psalm 37: 28-29) قرآن کی مذکورہ آیت میں ’الصالحون‘ سے مراد پوری تاریخِ بشری کے منتخب مومنین

(selected believers) ہیں۔ یہ واقعہ قیامت کے بعد آخرت کی دنیا میں پیش آئے گا۔ بعد تمام پیدا ہونے والے انسان حشر کے میدان میں اکٹھا کئے جائیں گے۔ خداوند ذوالجلال اور اس کے فرشتے ظاہر ہوں گے۔ قبل از قیامت دور میں ہر ایک کے عمل کے ریکارڈ کے مطابق، اس کے ابدی مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کچھ لوگ رد کئے ہوئے (rejected) قرار پائیں گے، کچھ لوگوں کو ان کے قول وعمل کے بہتر ریکارڈ کی بنا پر منتخب کیا جائے گا۔ یہ منتخب لوگ ابدی جنتوں میں داخل کئے جائیں گے، جو ہر اعتبار سے ایک کامل دنیا (perfect world) ہوگی۔ اس جنتی دنیا میں ابدی طور پر خوف وحزن کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ یہاں داخل ہونے والی عورتوں اور مردوں کے لیے ہر اعتبار سے، کامل طور پر فل فل منٹ (fulfillment) کا انتظام ہوگا۔

قیامت کے بعد کا جنتی دور ایک آئیڈیل دور ہوگا۔ یہ انسان کی وہ آخری منزل ہوگی جس کے لیے موجودہ دنیا کی تخلیق کی گئی تھی۔ موجودہ دنیا کو بنانا اور یہاں انسان کو آباد کرنا امتحان کے لیے تھا، یعنی عملی زندگی میں امتحان لے کر اُن نادر افراد کا انتخاب کرنا جو اعلیٰ معرفت کی سطح پر جینے والے ہوں، جو مکمل طور پر مثبت شخصیت (positive personality) کے مالک ہوں، جو اختیار کے باوجود مکمل طور پر ربانی ڈسپلن کے پابند ہوں، جو اپنے اعلیٰ اوصاف کی بنا پر اس قابل ہوں کہ وہ خدا کے پڑوس میں رہ سکیں، جو اپنی تخلیق کے اعتبار سے انسان، مگر اپنے اوصاف کے اعتبار سے فرشتوں کے مانند ہوں، جو پوری کائنات کا خلاصہ ہوں، جس طرح گلاب کا پھول ایک پورے درخت کا خلاصہ ہوتا ہے۔ یہ خوش قسمت لوگ ابدی جنت میں رہیں گے، لیکن جنت محض عیش و آرام کا مقام نہیں ہوگا، بلکہ وہ کامل معنوں میں نفیس سرگرمیوں کا مقام ہوگا۔ جنت میں عیش و آرام کی حیثیت دراصل خدائی میزبان (divine hospitality) کی ہوگی۔ اہلِ جنت کا اصل مشن وہ ہوگا جس کو قرآن میں : وأشرقت الأرض بنور ربها (69: 39)، اور وقيل الحمد لله رب العالمين (75: 39) کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے، یعنی یہ اہلِ جنت اپنی سرگرمیوں کے ذریعے انوارِ رب کو ظاہر کرنے کا ابدی پر اس شروع کریں گے۔ جنت کی دنیا میں الحمد للہ کلچر اپنی کامل صورت میں ظہور پذیر ہوگا۔ اہلِ جنت کے لیے

یہ عمل ایک پر لطف سرگرمی (enjoyable activity) ہوگی۔ جنت کی یہ دنیا اتنی زیادہ پر مسرت ہوگی کہ اہل جنت کبھی وہاں تھکن یا اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں گے۔

جنت کی اس دنیا کو دوسرے لفظوں میں اسپرچول سوئیلائزیشن یا ربانی سوئیلائزیشن کہا جا سکتا یہ دور ابتدائی طور پر موجودہ دنیا میں شروع ہوا، لیکن موجودہ دنیا ایک محدود دنیا تھی، اس لیے ربانی سوئیلائزیشن کا فروغ اس دنیا میں صرف محدود طور پر ہوسکا۔ آخرت کی لامحدود دنیا میں اس ربانی سوئیلائزیشن کا فروغ اپنی آخری صورت میں ہوگا۔ اہل ایمان آلاء اللہ کو جنت کی دنیا میں ابدی طور پر ان فولڈ (unfold) کرتے رہیں گے۔ ہر دن ان کے لیے نئی دریافت کی خوشی کا دن ہوگا۔ اس روند (unfold) رھے ہیں، ہو رہے ہیں، اس کے لیے ریاست کی نئی ابد تک جاری رہے گا، وہ کبھی ختم نہ ہوگا۔

کشمہ میں موجود پرشار دعوتی مواقع کو استعمال کر کے، نا کہ لا کر منظم دعوتی مہم چلائی جو لوگ اس پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ حسب ذیل پتے پر رابطہ کریں: Executive Director "KIIPS"

مولانا محمد الیاس صاحب کے خیالات کا عکص راسلو... منہ پر فکہ انگن اسلامی کتابی راہ... مہنامہ الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں:

اسلام: ایک تعارف اسلام: ایک عظیم جدوجہد اسلام اور عصر حاضر اسلام پندرہویں صدی میں اسلام دور جدید کا خالق اسلام دین فطرت اسلام کا تعارف اسلام کیا ہے امن عالم * انسان اپنے آپ کو پہچان انسان کی منزل * تذکیر القرآن (مکمل) تاریخ دعوت حق تاریخ کا سبق تعبیر کی غلطی تعمیر کی طرف حقیقت کی تلاش حل یہاں ہے خدا اور انسان دین کی سیاسی تعبیر دین کیا ہے دین و شریعت * ڈائری 94-1993 * راہیں بند نہیں رہنماۓ حیات (کتابچہ) رہنماۓ حیات * سبق آموز واقعات سفرنامہ اسپین و فلسطین سفرنامہ (غیر ملکی اسفار، جلد اول) سفرنامہ (غیر ملکی اسفار، جلد دوم) سوشلزم اور اسلام سوشلزم ایک غیر اسلامی نظریہ سیرت رسول * شتم رسول کا مسئلہ طلاق اسلام میں علما اور دور جدید عورت معمار انسانیت * فسادات کا مسئلہ قال اللہ وقال الرسول قرآن کا مطلوب انسان مارکسزم: تاریخ جس کو رد کر چکی ہے مذہب اور جدید چیلنج مذہب اور سائنس مسائل اجتہاد * مطالعہ حدیث * مطالعہ سیرت (کتابچہ) * مطالعہ سیرت * مطالعہ قرآن * منزل کی طرف مولانا مودودی، شخصیت اور تحریک * میوات کا سفر ہندوستان آزادی کے بعد پاک ڈائری * یکساں سول کوڈ نئی کتابیں *

Printed page