Al-Risala · May 2011
اصول پسندی یا شخصیت پرستی
Al-Risala, May 2011, p. 31
By Maulana Wahiduddin Khan
تنقید ایک صحت مند علامت ہے۔ تنقید کا مطلب عیب زنی اور الزام تراشی نہیں، بلکہ تنقید کا مطلب ہے— دلائل کی زبان میں اپنا اختلاف بتانا یا کسی نقطۂ نظر کا منطقی تجزیہ کرنا، کسی نقطہ نظر کے حسن وقبح کو علمی انداز میں بیان کرنا۔
اس قسم کی تنقید بلاشبہ ایک صحت مند علامت ہے۔ تنقید اور تجزیہ کا ماحول مسلسل ذہنی ارتقا کا جہاں تنقید نہ ہو، وہاں ذہنی جمود پیدا ہو جائے گا: