خالق کے وجود کی دریافت
Al-Risala, June 2011, pp. 25–26
By Maulana Wahiduddin Khan
ایک روایت کے مطابق، پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خلق الله آدم علی صورته (صحيح البخاری، رقم الحدیث: 6277) یعنی اللہ نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ مطلب یہ ہے کہ انسان کو اس وسیع کائنات میں ایک فطری استثنا (natural exception) کے طور پر بنایا گیا ہے۔ اپنے اس ذاتی تجربے سے انسان سمجھ سکتا ہے کہ جب یہاں ایک فطری استثنا ممکن ہے تو فوق الفطری استثنا (supernatural exception) بھی یقینی طور پر ممکن ہے۔ انسان کا وجود خدا کے وجود کو قابلِ فہم (understandable) بناتا ہے۔
وسیع خلا میں بے شمار ستارے اور سیارے (stars and planets) ہیں ۔ ہماری زمین میں بے شمار حیوانات ہیں۔ مگر انسان جیسی حیوانی مخلوق ساری کائنات میں کہیں موجود نہیں۔ کائنات میں ایک نادر استثنا (rare exception) کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نادر استثنا پر غور کیا جائے تو یہ یقین کرنا کچھ مشکل نہیں رہتا کہ اس قسم کا ایک اور برتر استثنا یہاں موجود ہے۔ یہ معلوم واقعہ کے ذریعے نامعلوم واقعہ کو دریافت کرنا ہے۔ یہ استدلال پورے معنوں میں ایک علمی اور منطقی استدلال کی حیثیت رکھتا ہے۔
رینے ڈیکارٹ (René Descartes) فرانس کا مشہور فلسفی ہے۔ وہ 1596 میں پیدا ہوا، اور 1650 ء میں اس کی وفات ہوئی۔ اس نے کہا تھا کہ ــــ میں سوچتا ہوں، اس لیے میں ہوں: I think, therefore, I am. مذکورہ فرانسیسی فلسفی صرف نصف صداقت (half truth) تک پہنچا۔ اس نے اپنے آپ کو
دریافت کیا، لیکن وہ اپنے خالق کو دریافت نہ کرسکا۔ اگر وہ مزید غور و فکر کرتا تو اپنے وجود (existence) کی صورت میں، وہ خدا کے وجود کو دریافت کرلیتا۔ اس کا اپنا وجود اس کے لیے خدا کے وجود کا ثبوت وہ مخلوق کے ذریعے خالق کو دریافت کرلیتا۔ وہ پکار اٹھتا کہ ــــ میں ہوں، اس لیے خدا ہے: I am, therefore, God is. سب سے بڑا امتحان جان اسٹوارٹ مل (John Stuart Mill) انیسویں صدی عیسوی کا ایک برطانی فلسفی ہے۔ وہ 1806 میں پیدا ہوا، اور 1873 میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کی کتاب آٹو بائیوگرافی (Autobiography) 1873 میں شائع ہوئی۔ اس کتاب میں مصنف نے لکھا ہے کہ پہلے میں روایتی طور پر خدا کو مانتا تھا۔ لیکن میرے باپ (James Mill) نے اس سلسلے میں مجھ سے ایک بات کہی، اُس کے بعد میں نے خدا کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیا۔ میرے باپ نے کہا کہ ــــ اگر خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے تو خدا کو کس نے پیدا کیا: