Al-Risala · August 2011

ہدایت کا انتظام

Al-Risala, August 2011, pp. 11–12

By Maulana Wahiduddin Khan

یہی وہ مصلحت ہے جس کی بنا پر انسان کے لیے ہدایت کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ انسانوں کی ہر نسل کے درمیان خدا نے اپنے پیغمبر بھیجے۔ ان پیغمبروں نے انسان کو بتایا کہ انسان کے لیے اس دنیا میں صحیح روش کیا ہے اور غلط روش کیا۔ پیغمبر نے بتایا کہ موت سے پہلے کی زندگی انسان کے لیے امتحان کی زندگی ہے۔ موت کے بعد انسان کی ابدی زندگی (eternallife) شروع ہوگی، جہاں وہ اپنے عمل

کے مطابق، یا تو انعام پائے گا یا وہ سزا کا مستحق ٹھہرے گا۔ پیغمبروں کی آمد کا یہ سلسلہ ہزاروں سال تک مگر عملاً صرف یہ ہوا کہ یہ تمام پیغمبر صرف انفرادی اعلان (announcement) کے درجے میں اپنا کام کر سکے، اُن کا مشن اجتماعی انقلاب کے درجے تک نہیں پہنچا۔

Printed page