تاریخ کائنات کا دوسرا دور
Al-Risala, August 2011, pp. 20–21
By Maulana Wahiduddin Khan
تاریخ کائنات کے پہلے 6 دور گویا کہ اس کے مادی دور تھے۔ اس کے بعد تاریخ کائنات کا
دوسرا دور شروع ہوا۔ یہ دوسرا دور بھی 6 دوروں پر مشتمل ہے۔ اس دوسرے دور کو تاریخِ کائنات کا فکری دور کہا جاسکتا ہے۔ یہ دوسرے 6 دور حسب ذیل ہیں:
1- پیغمبروں کا دور 2- بنواسماعیل کا دور 3- اصحابِ رسول کا دور 4- مسلم تہذیب کا دور 5- مغربی تہذیب کا دور 6- اخوانِ رسول کا دور پیغمبروں کا دور پیغمبروں کا دور آدم سے شروع ہوا جو پہلے انسان بھی تھے اور پہلے پیغمبر بھی۔ آدمی کی پیدائش کی تاریخ معلوم نہیں۔ یہ دور آخر کار محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب پر ختم ہوا، جو آخری پیغمبر کی حیثیت رکھتے قرآن میں صرف 25 پیغمبروں کا ذکر ہے۔ البتہ بائبل میں مزید پیغمبروں کا تذکرہ ہے جن کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا۔ تاہم تمام پیغمبروں میں صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات استثنائی طور پر محفوظ اب قیامت تک کے لیے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا دین ہی ہدایتِ الہی کا واحد مستند ماخذ (authentic source) کی حیثیت رکھتا ہے۔