Al-Risala · August 2011
بنواسماعیل کا دور
Al-Risala, August 2011, p. 21
By Maulana Wahiduddin Khan
بنواسماعیل کا دور اُس وقت شروع ہوتا ہے جب کہ حضرت ابراہیم نے اپنی اہلیہ ہاجرہ اور اپنے بیٹے اسماعیل کو عرب کے صحرا میں بسا دیا۔ اس کا مقصد عرب میں ایک نئی نسل تیار کرنا تھا۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے تقریباً ڈھائی ہزار سال پہلے پیش آیا۔ اُس کا مقصد دراصل پیغمبرِ اسلام کے لیے ایک تیار شدہ نسل (prepared generation) فراہم کرنا تھا۔ یہ منصوبہ پوری طرح کامیاب ہوا۔ بنواسماعیل کی اسی نسل میں پیغمبرِ اسلام پیدا ہوئے اور اسی نسل میں کام کر کے آپ کو ساتھیوں کی وہ ٹیم حاصل ہوئی جس نے تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔