مسلم تہذیب کا دور
Al-Risala, August 2011, p. 22
By Maulana Wahiduddin Khan
مسلم تہذیب کے دور سے مراد وہ دور ہے جو رسول اور اصحاب رسول کے لائے ہوئے انقلاب کے بعد شروع ہوا۔ یہ دور مکہ اور مدینہ میں شروع ہوا، پھر دمشق اور بغداد اور قرطبہ ہوتے ہوئے وہ مغربی یورپ تک پہنچ گیا۔ اس دور کو مسلم تہذیب کا دور کہا جا سکتا ہے۔ اس دور سے پہلے انسان، فطرت (nature) کو پرستش کے بجائے تدبر اور تسخیر کا موضوع بنایا جن ستاروں کو اس سے پہلے انسان دیوتا سمجھ کر پوجتا تھا، ان کے مطالعے اور مشاہدے کے لیے مسلم شہروں میں رصد گاہیں قائم ہوئیں، وغیرہ۔ مسلم تہذیب کے رول کا اعتراف مورخین نے واضح طور پر کیا ہے۔ مثال کے طور پر بریفالٹ (Robert Briffault) نے لکھا ہے کہ یہ بہت زیادہ قرین قیاس ہے کہ عربوں کے بغیر جدید صنعتی تہذیب سرے سے وجود ہی میں نہ آتی: It is highly probable that but for the Arabs, modern industrial civilization would never have arisen at all. (The Making of Humanity, p. 202)