Al-Risala · August 2011
اخوانِ رسول کا دور
Al-Risala, August 2011, p. 23
By Maulana Wahiduddin Khan
اخوانِ رسول سے مراد امت محمدی کا وہ دوسرا گروہ ہے جو تاریخ انسانی کے آخری دور میں قیامت سے پہلے غالباً اکیسویں صدی میں ظاہر ہوگا۔ وہ حالات کے اعتبار سے اکیسویں صدی عیسوی میں وہی دعوتی جہاد کرے گا جو ساتویں صدی عیسوی میں اصحابِ رسول نے اپنے حالات کے اعتبار سے انجام دیا تھا۔ اصحابِ رسول اپنے زمانے سے پہلے کی ڈھائی ہزار سالہ تاریخ کے وارث بنے تھے۔ اخوانِ رسول اپنے زمانے سے پہلے کی ڈیڑھ ہزار سالہ تاریخ کے وارث ہوں گے۔ اصحابِ رسول اور اخوانِ رسول دونوں میں سے کسی کا کام پر اسرار کام نہیں ہوگا، بلکہ دونوں ہی کا یہ معاملہ ہوگا کہ وہ اپنے زمانے کے معلوم مواقع کو دریافت کریں گے اور اُن کو استعمال کر کے انسانیت کے معاملے میں خدا کے منصوبے کو پورا کریں گے۔