Al-Risala · October 2011

ختم نبوت

Al-Risala, October 2011, p. 51

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلامی عقیدے کے مطابق ، پیغمبروں کی آمد کا سلسلہ اُسی وقت سے شروع ہوگیا جب کہ انسان کو پیدا کر کے اس کو موجودہ زمین پر آباد کیا گیا ہے۔ آدم ، پہلے انسان تھے اور پہلے پیغمبر بھی (23:3)۔ اس کے بعد ہر دور اور ہر نسل میں مسلسل طور پر پیغمبر آتے رہے اور لوگوں کو خدا کا پیغام دیتے رہے ساتویں صدی عیسوی کے ربع اوّل میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور ہوا۔ خدا نے اپنی کتاب قرآن اتاری۔ اس کتاب میں یہ اعلان کر دیا گیا کہ محمد، اللہ کے رسول ہیں، اور اسی کے ساتھ وہ نبیوں کے خاتم (40:33) کی حیثیت رکھتے ہیں۔

خاتم، یا سیل (seal) کے معنی کسی چیز کو آخری طور پر مہر بند کرنے کے ہیں، یعنی اس کا ایسا خاتمہ جس کے بعد اس میں کسی اور چیز کا اضافہ ممکن نہ ہو:

Printed page