Al-Risala · October 2011

غیر معمولی کامیابی

Al-Risala, October 2011, pp. 23–24

By Maulana Wahiduddin Khan

ڈاکٹر مائیکل ہارٹ نے اپنی کتاب (The 100) میں لکھا ہے کہ پیغمبرِ اسلام نے نہ صرف مذہبی سطح پر، بلکہ سیکولر سطح پر بھی استثنائی کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ اعلیٰ کامیابی کے معاملے میں پوری انسانی تاریخ میں محمد کا کوئی ہم سر نہیں۔ اس سلسلے میں اُن کے چند جملے یہ ہیں: The most astonishing series of conquests in human history (p. 35). The largest empire that the world had yet seen (p. 35). The most influential political leader of all time (p. 39). It is this unparalleled combination of secular and religious influence which I feel entitles Muhammad to be considered the most influential single figure in human history (p. 40). یعنی محمد کی کامیابی پوری تاریخ میں عجیب ترین سلسلہ فتوحات کی حیثیت رکھتی ہے۔ نے اور اُن کے ساتھیوں نے تاریخ کا سب سے بڑا ایمپائر قائم کیا۔ وہ پوری تاریخ کے سب سے زیادہ با اثر سیاسی رہ نما تھے۔ مذہبی اور سیکولر دونوں اعتبار سے ان کی اس بے نظیر کامیابی کا تقاضا ہے کہ ان کو پوری تاریخ کا واحد سب سے زیادہ کامیاب انسان قرار دیا جائے۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی بے نظیر کامیابی کا اعتراف مورخین نے عام طور پر کیا ہے۔

یہاں ہم ایک اور اقتباس نقل کرتے ہیں۔ انڈیا کے ایک ہندو اسکالر ایم این رائے (وفات : 1954) نے انگریزی زبان میں 91 صفحات کی ایک کتاب لکھی تھی، جو پہلی بار دہلی سے 1939 میں چھپی۔ اس کتاب کا ٹائٹل یہ تھا اسلام کا تاریخی رول:

Printed page