Al-Risala · November 2011
ایک یادگار دن
Al-Risala, November 2011, p. 17
By Maulana Wahiduddin Khan
29 فروری 1955 میری زندگی کا وہ دن تھا جس کو میں اپنے لیے ایک بر یک تھرو (break through) سے تعبیر کرتا ہوں ۔ اُس دن لکھنؤ کے امین الدولہ پارک میں جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ایک عمومی اجتماع ہوا۔ اس موقع پر اسلام کے عقلی اثبات پر راقم الحروف کی ایک تقریر بعد کو جب اعلان کیا گیا کہ یہ تقریر چھپی ہوئی صورت میں یہاں بک اسٹال پر موجود ہے، تو لوگوں کا ہجوم اس کو لینے کے لیے بک اسٹال پر ٹوٹ پڑا۔ تقریر کے تمام مطبوعہ نسخے اُسی وقت فروخت ہو گئے ۔ یہ تقریر پمفلٹ کی صورت میں شائع ہوئی ۔ اردو میں اس کا نام تھا ”نئے عہد کے دروازے پر“، ہندی میں ”نو یگ کے پرویش دوار پر“ اور انگریزی میں :