Road Closed
Al-Risala, November 2011, p. 33
By Maulana Wahiduddin Khan
ہماری گاڑی اچانک رک گئی ۔ ڈرائیور نے نہایت اطمینان کے ساتھ کہا کہ راستہ آگے کی طرف بند ہے، لیکن پیچھے کی طرف تو راستہ کھلا ہوا ہے۔ ڈرائیور نے صورتِ حال کے خلاف، شکایت یا احتجاج میں ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا۔ اس نے فوراً گاڑی کو موڑا اور دوبارہ پیچھے کی طرف سفر کرنا شروع کر دیا۔ کچھ دور چلنے کے بعد ایک اور سڑک مل گئی۔ ڈرائیور گاڑی کو اس روڈ پر لے آیا۔ اب ہماری گاڑی دوبارہ تیزی کے ساتھ آگے کی طرف دوڑنے لگی۔ یہاں تک کہ ہم لوگ اپنی منزل پر پہنچ گئے ۔
یہی زندگی کے سفر کا معاملہ ہے ۔ زندگی کے سفر میں بار بار ایسا ہوتا ہے کہ کسی مقام پر ایسی رکاوٹ پیش آجاتی ہے، جب کہ آگے کے لیے ہموار سفر ممکن نہیں ہوتا۔ ایسے موقع پر درست طریقہ صرف ایک ہوتا ہے، وہ یہ کہ آدمی آگے بڑھنے کے لیے اصرار نہ کرے، بلکہ وہ پیچھے کی طرف لوٹ وہ اس واپسی کو مزید تیاری کے لیے استعمال کرے ۔