Al-Risala · November 2011

Spirit of Roza

Al-Risala, November 2011, pp. 43–46

By Maulana Wahiduddin Khan

آدھے گھنٹے کے اس خطاب میں بتایا گیا کہ روزہ ترکِ طعام نہیں ہے، بلکہ وہ تقلیل طعام ہے۔ طعام یہاں علامتی لفظ ہے۔ مطلب ہے تقلیل حاجات، یعنی مادی ضرورتوں میں کمی کرنا، تاکہ ذہنی اور روحانی ارتقا کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت مل سکے۔ 14- ورلڈ اسپریچول پارلیامنٹ (نئی دہلی) کے تحت 5 ستمبر 2011 کو انڈ یا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) کے آڈی ٹوریم میں ایک سیمنار ہوا۔ اس میں سی پی ایس کی ایک ممبر مزاعائشہ کو اسپریچول ٹیچر کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی میٹریل دیا گیا۔ 15- سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کے تحت 5 ستمبر 2011 کی شام کو 29-C نظام الدین ویسٹ (نئی دہلی) میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام ہوا۔ اس میں دہلی کے علاوہ، سی پی ایس (بنگلور) کی ٹیم کے ممبران بھی موجود تھے۔ موقع پر صدر اسلامی مرکز نے دعوت الی اللہ کی اہمیت کے موضوع پر 45 منٹ کی ایک تقریر کی۔ اس تقریر میں ایک بات یہ کہی گئی کہ بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ صدر اسلامی مرکز کے بعد کون سی پی ایس کے دعوتی کام کے تسلسل کو جاری اس کی وضاحت کرتے ہوئے صدر اسلامی مرکز نے بتایا کہ سی پی ایس اور الرسالہ مشن کی پشت پر ایک طاقت ولٹریچر موجود ہے۔ میرے بعد ان شاء اللہ یہی دعوتی لٹریچر میری نمائندگی کرے گا۔ خطاب کے بعد مغرب کی نماز ادا نماز کے بعد ساتھیوں نے باہم مشورہ کیا۔ اس کے بعد عشا کی نماز با جماعت پر پروگرام ختم ہوا۔ 16- کمیونٹی آف سینٹ ایجی ڈیوایک مسیحی تنظیم ہے۔ اس کا صدر دفتر روم (اٹلی) میں ہے۔ اس کے تحت میونک (جرمنی) میں 13-11 ستمبر 2011 کو ایک انٹر نیشنل سیمنار ہوا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Bound to Live Together: Religions and Cultures in Dialogue صدر اسلامی مرکز کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ 6 آدمی کے سفر کے انتظامات ہو چکے تھے، لیکن بعض وجوہ سے یہ سفر ممکن نہ ہو سکا۔ منتظمین کی فرمائش کے مطابق موضوع سے متعلق ایک پیپر بذریعہ ای میل ان کو بھیج دیا گیا۔ 17- پنجاب ہوٹل (سہارن پور) میں 16 ستمبر 2011 کوسی پی ایس سہارن پور کی طرف سے ہوٹل میں ٹھہرنے والے تمام لوگوں کو قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ ہوٹل کے منیجر مسٹر روندر داس گپتانے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے لوگوں کے اندر پازیٹیو تھنکنگ پیدا ہوگی اور ان کی سوچ بدلے گی۔ 18- امریکا کے لیے 19 ستمبر 2011 کی شام کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ٹیلی فونی خطاب ہوا۔ اس کو امریکا کے

مختلف شہروں میں الرسالہ مشن سے وابستہ افراد نے سنا۔ اس کا موضوع یہ تھا: Role of Islam in Building a Peaceful Personality 19 - استنبول (ترکی) میں آنے والے غیر مسلم ٹورسٹس (tourists) کو گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) اور امام اسماعیل کرا کیلے (امام مسجد رستم پاشا، استنبول) کے تعاون سے بڑے پیمانے پر قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا جا رہا ہے۔ آنے والے زائرین اس کو بہت شوق سے قبول کرتے ہیں۔ جو لوگ اس دعوتی کام میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ براہ کرم مولا نا محمد ذ کو ان ندوی سے رابطہ کریں: 30625 098994 20- سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کی ٹیم کے ذریعے دہلی اور اطراف دہلی میں دعوت کا کام جاری ہے۔ ستمبر 2011 کے پہلے ہفتے سے ٹیم کے لوگوں نے مسٹر خرم قریشی (پائلٹ انڈر انڈیا) کے ساتھ مل کر منظم طور پر عمومی دعوت کا کام شروع کیا ہے۔ ہر ہفتے یہ لوگ کسی مخصوص مقام مثلاً مال (شاپنگ سنٹر)، وغیرہ پر جاتے ہیں اور وہاں لوگوں سے انٹریکشن کے دوران ان کو مطالعے کے لیے دعوتی میٹریل، خاص طور پر، Creation Plan of God، Reality of Life اور قرآن کا ہندی اور انگریزی ترجمہ دیتے ہیں۔ 21- ٹائمس آف انڈیا (نئی دہلی) اور انگریزی کے دیگر اخبار اور میگزین میں مسلسل صدر اسلامی مرکز کے مضامین شائع ہو رہے ہیں۔ یہ تمام مضامین سی پی ایس انٹرنیشنل کے ویب سائٹ (www.cpsglobal.org) پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔ یہاں ٹائمس آف انڈیا (24 مئی 2011) میں صدر اسلامی مرکز کے شائع شدہ مضمون (Depression As Blessing) پر قارئین کے چند تاثرات نقل کئے جاتے ہیں: • This is something that has motivated me, also after eons!

• Thank you so much for publishing this article. I read it in the TOI. It has been really helpful in giving me a ray of hope in life.

• It is very nice. The positive aspect of depression was completely unknown to me. (Soumyadip Roy)

• Clearly a beautiful perception: that depression can be used as a tool for going towards success. (Arvind Selvam)

• This article has been very inspiring, especially for me, because I was going through a dark time in my mind. The thoughts here are well explained, rational and have a lot of clarity. (Swaha Pattanaik) • Thanks for such a great article. It gives a new dimension to depression. It will certainly help a person cope better with depression. (Sachin Jain)

22- قرآن کے انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر کے متعلق قارئین کے چند تاثرات ملاحظہ ہوں:

ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، یوپی اور اتراکھنڈ کے قارئین الرسالہ اپنا خریداری نمبر یا ایجنسی نمبر بھیج کر دعوتی مقصد کے لیے اردو، ہندی اور انگریزی ترجمہ قرآن مفت حاصل کر سکتے ہیں: Dr. Mohd Aslam Khan Ayodhya Puram, Mahipura, Dehradun Road Mobile: 07417629982, 09997153735

Printed page